حدیقۃ الصالحین — Page 212
212 علَيْهِ وَسَلَّمَ مَن تَوَضَّأَ لَهُوَ وُضُونِي هَذَا، ثُمَّ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ لَا يُعَذِتُ فِيهِمَا نَفْسَهُ، غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ (بخاری کتاب الوضو باب الوضو ثلاثا ثلاثا، (159) ابن شہاب سے روایت ہے کہ عطاء بن یزید نے انہیں بتایا کہ حمران نے جو کہ حضرت عثمان کے آزاد کردہ غلام تھے انہیں بتایا کہ انہوں نے حضرت عثمان بن عفان کو دیکھا کہ انہوں نے ایک برتن منگوایا اور اپنے دونوں ہاتھ تین بار (پانی) ڈال کر دھوئے۔پھر اپنا دایاں ہاتھ برتن میں ڈالا اور کلی کی اور ناک صاف کیا۔پھر اپنا منہ اور اپنے دونوں ہاتھ کہنیوں تک تین تین بار دھوئے۔پھر اپنے سر کا مسح کیا۔پھر اپنے دونوں پاؤں ٹخنوں تک تین تین بار دھوئے۔پھر کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ جس نے میرے اس وضو کی طرح وضو کیا اور پھر اس طرح دور کعتیں پڑھیں کہ ان میں اپنے نفس سے باتیں نہ کہیں تو جو گناہ بھی اس سے پہلے ہو چکے ہیں، ان سب سے اس کی مغفرت کی جائے گی۔195ـ عَنْ عَائِشَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ السَّوَاكُ مَطْهَرَةٌ لِلْفَمِ مَرْضَاةٌ لِلرَّبِ نسائی کتاب الطهارة باب الترغيب في السواك۔5) حضرت عائشہ بیان کرتی ہیں کہ نبی صلی الیم نے فرمایا مسواک کرنامنہ کی پاکیزگی اور اللہ تعالیٰ کی رضا کا موجب ہے۔196- حدقنَا أَنَسُ، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَكْثَرْتُ عَلَيْكُمْ فِي السَّوَاكِ (بخاری کتاب الجمعة باب السواك يوم الجمعة ، 888) حضرت انس نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی یکم نے فرمایا میں نے مسواک کے بارہ میں تمہیں بارہا تاکید کی ہے۔