حدیقۃ الصالحین — Page 207
207 نماز اور اس کی شرائط 187- عن أبي أيوب الأَنْصَارِي رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّ رَجُلًا قَالَ يَا رَسُولَ اللهِ، أَخْبِرْنِي بِعَمَل يُدخِلْنِي الجَنَّةَ، فَقَالَ القَوْمُ مَا لَهُ مَا لَهُ ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرَبُ مَا لَهُ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَعْبُدُ اللَّهَ لَا تُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا، وَتُقِيمُ الصَّلَاةَ، وَتُؤْتِي الزَّكَاةَ، وَتَصِلُ الرَّحم (بخاری کتاب الادب باب فضل صلة الرحم حدیث نمبر 5983) حضرت ابوایوب انصاری بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے کہا یارسول اللہ ! مجھے ایسا عمل بتلائے جو مجھے جنت میں داخل کرے۔لوگوں نے کہا اسے کیا ہو گیا، اسے کیا ہو گیا؟ رسول اللہ صلی الم نے فرمایا اس کو ضرورت ہے۔اس کو کیا ہو گیا؟ پھر نبی صلی اللہ ہم نے فرمایا اللہ کی عبادت کرو اس کا کسی کو شریک نہ ٹھہر اؤ اور نماز کو سنوار کر پڑھو اور رشتہ داروں سے نیک سلوک کرو (بس یہی عمل ہیں)۔188- عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، قَالَ سَمِعْتُ جَابِرًا ، يَقُولُ سَمِعْتُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِنَّ بَيْنَ الرَّجُلِ وَبَيْنَ الشِّرْكِ وَالْكُفْرِ تَرْكَ الصَّلَاةِ (مسلم کتاب الایمان باب بیان اطلاق اسم الكفر على من ترك الصلاة 108) حضرت جابر کہتے ہیں میں نے نبی صلی اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنایقیناً آدمی اور شرک و کفر کے درمیان فرق نماز ترک کرنا ہے۔