حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 206 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 206

206 اور ہمارے قبلہ کی طرف رخ کریں اور ہمارا ذبح کیا ہو اجانور کھائیں اور ہماری طرح نماز پڑھیں۔جب وہ یہ کر لیں تو ان کے خون اور ان کے مال ہم پر حرام ہیں مگر کسی حق کی وجہ سے اور ان کے لیے وہی ہے جو مسلمانوں کے لیے ہے اور ان پر وہی ہے جو مسلمانوں پر ہے۔185- عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ صَلَّى صَلَاتَنَا وَاسْتَقْبَلَ قِبْلَتَنَا، وَأَكَلَ ذَبِيحَتَنَا فَذَلِكَ المُسْلِمُ الَّذِى لَهُ ذِمَّةُ اللَّهِ وَذِمَّةٌ رَسُولِهِ، فَلَا تُخْفِرُوا اللهَ فِي المَتِهِ (بخاری کتاب الصلاة باب فضل استقبال القبلة ، حدیث نمبر 391) حضرت انس بن مالک بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص ہماری نماز کی طرح نماز پڑھے اور ہمارے قبلہ کی طرف منہ کرے اور ہمارا ذبح کر دہ جانور کھائے۔پس یہ وہ مسلمان ہے جس کے لیے اللہ کی امان ہے اور اُس کے رسول کی امان ہے۔سو اللہ سے عہد شکنی مت کرو اُس امان کے متعلق جو اُس نے دی ہے۔186- عَنْ أَبِي ذَرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَا يَرْهِي رَجُلٌ رَجُلًا بِالفُسُوقِ، وَلَا يَرْمِيهِ بِالكُفْرِ، إِلَّا ارْتَدَّتْ عَلَيْهِ، إِنْ لَمْ يَكُنْ صَاحِبُهُ كَذَلِكَ (بخاری کتاب الادب باب ما ينها من السباب و اللعن ، حدیث نمبر 6045) حضرت ابو ذر بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی نیلم نے فرمایا کہ کوئی شخص کسی دوسرے شخص کو فسق اور کفر کی تہمت نہ لگائے کیونکہ اگر وہ شخص خدا تعالیٰ کے نزدیک کا فریا فاسق نہیں تو کہنے والے پر یہ کلمہ لوٹے گا۔(یعنی کہنے والا خدا کی نظر میں کافر اور فاسق ہو گا)۔