حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 205 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 205

205 183- عَنْ عَبْدَ اللهِ بْن عُتْبَةَ، قَالَ سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الخَطَابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، يَقُولُ إِنَّ أَنَاسًا كَانُوا يُؤْخَذُونَ بِالوَحْيِ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَإِنَّ الوَحْيَ قَدِ انْقَطَعَ ، وَإِنَّمَا نَأْخُذُكُمُ الآنَ بِمَا ظَهَرَ لَنَا مِنْ أَعْمَالِكُمْ ، فَمَنْ أَظْهَرَ لَنَا خَيْرًا، أَمِنَّاهُ، وَقَرَّبْنَاهُ، وَلَيْسَ إِلَيْنَا مِنْ سَريريه فى اللهُ يُحَاسِبُهُ في سَرِيريهِ، وَمَنْ أَظْهَر لَنَا سُوا لم تأمنه، وَلَمْ تُصَدِّقُهُ، وَإِنْ قَالَ إِنَّ سَرِيرَتَهُ حَسَنَةٌ (بخاری کتاب الشهادات باب الشهداء العدول ، حدیث نمبر (2641 عبد اللہ بن عتبہ بیان کرتے ہیں میں نے حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو فرماتے سنا کہ رسول اللہ صلی الیکم کے زمانہ میں بعض لوگوں سے وحی کی بناء پر مواخذہ کیا جاتا تھا اور اب وحی تو منقطع ہو چکی ہے اور ہم تم سے صرف تمہارے انہی عملوں کی بناء پر مواخذہ کریں گے جو ہم پر ظاہر ہوں۔سو جس نے ہمیں بھلے کام دکھائے ہم اس سے مطمئن ہوں گے اور اس کو ہم اپنے قریب کریں گے اور اس کے اندرونے کا ہم سے کچھ واسطہ نہیں۔اللہ اس کے اند رونے کا (اس سے) حساب لے گا۔اور جس نے ہمیں برے کام دکھلائے ہم اس سے مطمئن نہیں ہوں گے اور نہ اسے سچا سمجھیں گے ، اگر چہ وہ یہ دعویٰ کرے کہ اس کا اندرونہ اچھا ہے۔184- عَنْ أَنَسٍ، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُمِرْتُ أَنْ أُقَاتِلَ النَّاسَ حَتَّى يَشْهَدُوا أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ، وَأَنْ يَسْتَقْبِلُوا قِبْلَتَنَا، وَأَنْ يَأْكُلُوا ذَبِيحَتَنَا، وَأَنْ يُصَلُّوا صَلَاتَنَا، فَإِذَا فَعَلُوا ذَلِكَ حَرَّمَتْ عَلَيْنَا دِمَاؤُهُمْ وَأَمْوَالُهُمْ إِلَّا بِحَقِّهَا لَهُمْ مَا لِلْمُسْلِمِينَ، وَعَلَيْهِمْ مَا عَلَى الْمُسْلِمِينَ (ابو داؤد کتاب الجهاد باب على ما يقاتل المشركون حدیث نمبر 2641) حضرت انس بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ ﷺ نے فرمایا مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں سے قتال کروں یہاں تک کہ وہ اس کی گواہی دیں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے اور یہ کہ محمد صلی علیہ صلی لیلیوم اس کا بندہ اور رسول ہے