حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 199 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 199

199 اموال کی زکوۃ دو اور جب میں کوئی حکم دوں تو اس کی اطاعت کرو۔(اگر تم ایسا کرو گے تو) اپنے رب کی جنت میں داخل ہو جاؤ گے۔175۔عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ المُسْلِمُ مَنْ سَلِمَ المُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ، وَالمُهَاجِرُ مَنْ هَجَرَ مَا نَهَى اللَّهُ عَنْهُ (بخاری کتاب الايمان باب المسلم من سلم المسلمون۔۔۔۔10) حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی علی کرم نے فرمایا اصل مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے (دوسرے) مسلمان سلامتی میں رہیں اور اصل مہاجر وہ ہے جو اس بات کو جسے اللہ نے منع فرمایا ہے چھوڑ دے۔176- عَنِ ابْنِ شِهَابٍ أَنَّ سَالِمًا أَخْبَرَهُ أَنَّ عَبْدَ اللهِ بْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، أَخْبَرَهُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ المُسْلِمُ أَخُو المُسْلِمِ لَا يَظْلِمُهُ وَلَا يُسْلِمُهُ، وَمَنْ كَانَ فِي حَاجَةٍ أَخِيهِ كَانَ اللهُ فِي حَاجَتِهِ، وَمَنْ فَرَّجَ عَنْ مُسْلِمٍ كُرْبَةٌ، فَرَّجَ اللَّهُ عَنْهُ كُرْبَةٌ مِنْ كُوبَاتِ يَوْمِ القِيَامَةِ، وَمَنْ سَتَرَ مُسْلِمًا سَتَرَهُ اللهُ يَوْمَ القِيَامَةِ (بخاری کتاب المظالم باب لا يظلم المسلم المسلم ولا يسلمه 2442) حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مسلمان مسلمان کا بھائی ہے ، نہ خود اس پر ظلم کرے اور نہ اسے ( ظالم کے)سپر د کرے۔اور جو شخص اپنے بھائی کے کام میں مشغول ہو گا، اللہ بھی اس کے کام میں مشغول رہے گا۔اور جس نے کسی مسلمان سے کوئی تکلیف دور کی اللہ یوم قیامت کی تکالیف میں سے ایک تکلیف اُس سے دور کرے گا۔اور جس نے ایک مسلمان کی پردہ پوشی کی، اللہ بھی قیامت کے روز اُس کی پردہ پوشی کرے گا۔