حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 129 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 129

129 عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، إِذَا صَلَّى قَامَ حَتَّى تَفَطَرَ رِجْلَاهُ، قَالَتْ عَائِشَةُ يَا رَسُولَ اللهِ أَتَصْنَعُ هَذَا، وَقَدْ غُفِرَ لَكَ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِكَ وَمَا تَأَخَّرَ، فَقَالَ يَا عَائِشَةُ أَفَلَا أَكُونُ عَبْدًا شَكُورًا (مسلم كتاب صفة القيامة و الجنة والنار باب اكثار الاعمال والاجتهاد في العبادة 5032) حضرت عائشہ بیان فرماتی ہیں جب رسول اللہ صلی اہم نماز پڑھتے تو اتنا لمبا) قیام فرماتے کہ آپ کے پاؤں متورم ہو جاتے۔حضرت عائشہ نے عرض کیا یار سول اللہ ! آپ ( یہ ) کرتے ہیں؟ جب کہ اللہ نے آپ کو اگلے پچھلے گناہوں سے منزہ کیا ہوا ہے۔آپ نے فرمایا اے عائشہ ! کیا میں شکر گزار بندہ نہ بنوں ؟ 102- حَدَّثَنَا هِقُلُ بْنُ زِيَادٍ، قَالَ سَمِعْتُ الْأَوْزَاعِيَّ، قَالَ حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ، حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ، حَدَّثَنِي رَبِيعَةُ بْنُ كَعْبِ الْأَسْلَمِيُّ ، قَالَ كُنْتُ أَبِيتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَتَيْتُهُ بِوَضُوئِهِ وَحَاجَتِهِ فَقَالَ لِي سَلْ فَقُلْتُ أَسْأَلُكَ مُرَافَقَتَكَ فِي الْجَنَّةِ۔قَالَ أَوْ غَيْرَ ذَلِكَ قُلْتُ هُوَ ذَاكَ۔قَالَ فَأَعِنِي عَلَى نَفْسِكَ بِكَثْرَةِ السُّجُودِ (مسلم کتاب الصلاة باب فضل السجود و الحث عليه 746) ابو سلمہ کہتے ہیں کہ حضرت ربیعہ بن کعب اسلمی نے مجھے بتایا کہ میں رسول اللہ صلی علیکم کی خدمت میں رات بسر کر تا تھا تو میں آپ کے پاس (ایک رات) آپ کے وضو کا پانی اور آپ کی ضرورت کی چیز لے کر آیا تو آپ نے مجھ سے فرمایا، مانگ لو ، تو میں نے عرض کیا کہ یارسول اللہ ! میں جنت میں آپ کی رفاقت مانگتا ہوں۔آپ نے فرمایا یا کچھ اور ؟ میں نے کہا کہ بس یہی۔آپ نے فرمایا تو پھر اپنے لئے کثرت سجود سے میری مدد کرو۔