حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 119 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 119

119 حضرت ابو ہریرۃ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہمارا رب ہر رات قریبی آسمان تک نزول فرماتا ہے جب رات کا تیسر احصہ باقی رہ جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔کون ہے جو مجھے پکارے تو میں اس کو جواب دوں ! کون ہے جو مجھ سے مانگے تو میں اس کو دوں ! کون ہے جو مجھ سے بخشش طلب کرے تو میں اس کو بخش دوں !۔86- عَن أبي هُرَيْرَةً أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَقْرَبُ مَا يَكُونُ الْعَبْدُ مِنْ رَبِّهِ، وَهُوَ سَاجِدٌ، فَأَكْثِرُوا الدُّعَاءَ (مسلم کتاب الصلاة باب ما يقال في الركوع والسجود 736) حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی علیم نے فرمایا کہ بندہ اپنے رب سے سب سے زیادہ قریب سجدہ کی حالت میں ہوتا ہے پس(اس میں ) کثرت سے دعا کیا کرو۔87 - عَنْ سَلْمَانَ الفَارِسِي، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ إِنَّ اللَّهَ حَبِيٌّ كَرِيمٌ يَسْتَحْيِي إِذَا رَفَعَ الرَّجُلُ إِلَيْهِ يَدَيْهِ أَنْ يَرْذَهُمَا صُفَرًا خَائِبَتَيْنِ (ترمذی کتاب الدعوات باب فى دعاء النبي صلى اللہ علیہ وسلم 3556) حضرت سلمان فارسی بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالی بڑا حیا والا، بڑا کریم اور سخی ہے۔جب بندہ اس کے حضور اپنے دونوں ہاتھ بلند کرتا ہے تو وہ ان کو خالی اور ناکام واپس کرنے سے شرماتا ہے۔88- عَنْ مَالِكِ بْنِ يَسَارٍ السَّكُونِي ثُمَّ الْعَوْلِي، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا سألكم الله فَاسْأَلُوهُ بِبُطُونِ أَنفَكُمْ، وَلَا تَسْأَلُوهُ بِظُهُورِهَا (ابو داؤد کتاب الصلاة باب الدعاء 1486)