حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 93 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 93

93 حضرت عقبہ بن عامرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی علیکم ایک دن باہر تشریف لے گئے اور اُحد ( میں شہید ہونے) والوں کی نماز جنازہ پڑھی۔پھر آپ منبر کی طرف واپس تشریف لائے اور فرمایا میں تمہارے لئے پیش رو ہوں اور میں تم پر گواہ ہوں خدا کی قسم میں اس وقت اپنے حوض کو دیکھ رہا ہوں اور مجھے زمین کے خزانوں کی کنجیاں دی گئی ہیں یا ( فرمایا) زمین کی کنجیاں۔اور اللہ کی قسم مجھے تمہارے بارہ میں یہ ڈر نہیں کہ میرے بعد شرک کروگے لیکن مجھے تمہارے بارے میں یہ ڈر ضرور ہے کہ تم ان کے لئے آپس میں مقابلہ کرنے لگو گے۔عَنْ عُقْبَةَ أَنَّ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ يَوْمًا ، فَصَلَّى عَلَى أَهْلِ أَحُدٍ صَلَاتَهُ عَلَى المَيْتِ، ثُمَّ انْصَرَفَ إِلَى الْمِنْبَرِ فَقَالَ إِنِّي فَرَطُ لَكُمْ، وَأَنَا شَهِيدٌ عَلَيْكُمْ، وَإِنِّي لَأَنْظُرُ إِلَى حَوْضِى الآنَ، وَإِنِّي أُعْطِيتُ مَفَاتِيحَ خَزَائِنِ الأَرْضِ ، أَوْ مَفَاتِيحَ الْأَرْضِ، وَإِنِّي وَاللَّهِ مَا أَخَافُ عَلَيْكُمْ أَنْ تُشْرِكُوا بَعْدِى، وَلَكِنِي أَخَافُ عَلَيْكُمْ أَنْ تَنَافَسُوا فِيهَا (صحیح بخاری کتاب المغازی باب احد يحبنا و۔۔۔4085) حضرت عقبہ بن عامر ) سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایک دن باہر آئے اور اُحد والوں کی نماز جنازہ اسی طرح پڑھی جس طرح کہ میت کی پڑھا کرتے تھے، پھر آپ منبر پر تشریف لائے اور فرمایا کہ میں تمہارا پیش روہوں اور میں تمہارے لئے گواہی دوں گا اور میں اس وقت اپنے حوض کو دیکھ رہاہوں اور مجھے زمین کے خزانوں کی چابیاں دی گئی ہیں یا ( فرمایا) زمین کی چابیاں اور ( فرمایا ) اللہ کی قسم ! تمہارے متعلق مجھے یہ خوف نہیں کہ تم میرے بعد مشرک ہو جاؤ گے بلکہ تمہارے متعلق اس بات کا ڈر ہے کہ کہیں تم دنیا میں ایک دوسرے سے بڑھ کر حرص نہ کرنے لگو۔