ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد

by Other Authors

Page 25 of 341

ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد — Page 25

۲۵ کیوں قرار دیا گیا ہے۔احناف جو کہ ولی کی اجازت کے بغیر بھی نکاح کو جائز قرار دیتے ہیں۔حضرت عائشہ کی روایت کو بوجوہات ذیل ضعیف سمجھتے ہیں۔(1) اس روایت کو ایک جماعت نے زہری سے بیان کیا ہے اور ابن معلیہ نے کہا ہے کہ اس نے اس روایت کے متعلق زہری سے دریافت کیا تو اُس نے کہا کہ مجھے اس کے متعلق کچھ علم نہیں ہے خود زہری جو اس روایت کے راوی ہیں نکاح کے لئے ولایت کو شرط قرار نہیں دیتے۔ے اس اعتراض کا جواب مختلف آئمہ نے دیا ہے۔چنانچہ ابن حیان نے اپنی صحیح میں اس کا جواب ان الفاظ میں دیا ہے۔وَلَيْسَ هَذَا مِمَّا يُقدم في صحة الْخَيْرِ لِأَنَّ الصَّابِطَ مِنْ أهلِ الْعِلْمِ قَدْ يُحَدِّثُ بِالْحَدِيثِ ثُمَّ يَدَسَاهُ فَإِذَا سُئِلَ عَنْهُ لَمْ يَعْرِفَهُ فَلا يَكُونُ نِسْياتُهُ وَالَّا عَلَى يُطْلَانِ الْخَيْرِ وَ هَذَا المُصْطَفَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَيْرُ الْبَشَرِ صَلَّى فَسَهَا فَقِيلَ لَهُ أَقْصِرَتِ الصَّلَوةُ امْرَنَسِيتَ ؟ فقال كل ذلِكَ لَمْ يَكُنْ فَلَمَّا جَازَ عَلَى مَنِ اصْطَفَاهُ اللَّهُ بِرِسَالَتِهِ فِي أَعَم أمور المُسْلِمِينَ الَّذِي هُوَ الصَّلوةُ حِيْنَ نَسِيَ فَلَمَّا سَأَلُوهُ أَنْكَرَ ذلك وَلَمْ يَكُن نِيَانَهُ وَ إِلَّا عَلَى بُطْلَانِ الْحُكْمِ الَّذِي نَسِيَهُ هَانَ جَوَارُ النِّسْيَانِ عَلَى مَنْ دُونَهُ مِنْ أُمَّتِهِ الَّذِينَ لَمْ يَكُونُوا بِمَعْصُومِينَ اولى ترجمہ اک شخص کی اپنی بیان کردہ روایت کو بھول جانا ، یہ اس بات کی دلیل نہیں ہے کہ اس شخص کی بیان کی ہوئی روایت درست نہیں ہے۔کیونکہ بسا اوقات ایک شخص میں کا حافظہ بہت قوی ہوتا ہے وہ ایک روایت بیان کرنے کے بعد بھول جاتا ہے اور جب اس کے متعلق اس سے دو ریاست کیا جاتا ہے تو وہ کہند یتا ہے کہ مجھے اس کے متعلق علم نہیں ہے پس اس کا بھول جانا اس بات کی دلیل نہیں ہے کہ اس کی بیان کر وہ روایت جھوٹی ہے۔خود رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جو کہ خیر البشر ہیں ایک مرتبہ نما نہیں بھول گئے۔اس کے بعد جب آپ سے دریافت کیا گیا کہ نماز میں قصر کا حکم نازل ہو گیا ہے یا آپ بھول گئے ہیں تو آپ نے فرمایا کہ نہ نماز