ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد

by Other Authors

Page 255 of 341

ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد — Page 255

۲۵۵ ظہار کے مسائل کے متعلق بحث کرتے وقت سات امور کا بیان کرنا نہایت ضروری معلوم ہوتا ہے اور وہ یہ ہیں۔(۱) ظہار کے الفاظ۔(۲) کفارہ واجب ہونے کے شرائط (س) ظہا کن عورتوں سے ہو سکتا ہے ؟ (۴) ظہار کرنے والے پر کن چیزوں کی حرمت لازم آتی ہے ؟ (۵) ظہار کے بعد دوبارہ نکاح کرنے سے پہلا ظہار پھر عود کر آتا ہے یا نہیں ؟ (4) ظہار کے بعد ایلار ہو سکتا ہے یا نہیں ؟ دے ، ظہار کے کفارہ کے احکام۔ظہار کے الفاظ تمام فقہاء اس امر پر متفق ہیں کہ جب کوئی شخص اپنی بیوی کو یہ کہے کہ تم میرے لئے ایسی ہو جیسے میری ماں کی پیٹھ دیعنی حرام ہو، تو یہ تمہار ہے اس بارہ میں اختلاف ہے کہ اگر وہ پیٹھ کے علاوہ کسی اور عضو کا نام لے یا اپنی ماں کے علاوہ کسی اور رشتہ دار عورت کی پیٹے سے تشبیہ دے جس کا نکاح اس کے لئے شرعا حرام ہے تو کیا یہ بھی ظہار میں شامل ہے یا نہیں ؟ امام مالک کے نزدیک یہ بھی ظہار ہے۔لیکن علماء کی ایک جماعت کے نزدیک اعضا رمیں سے صرف پیٹھ اور رشتہ داروں میں سے صرف ماں کی تشبیہہ سے ہی ظہار ہوتا ہے۔امام ابو حنیفہ کے نزدیک ظہار ہر اس عضو سے تشبیہ دینے سے ہو جاتا نشبیہ دینے ہے جس کی طرف دیکھنا حرام ہے۔وجہ اختلاف ایک طرف ظاہر حکم ہے اور دوسری طرف اس حکم کا معنی اور مقصد ہے۔مفہوم اور معنی کے لحاظ سے ماں اور دوسری وہ رشتہ دار عورتیں جن سے نکاح ہمیشہ کے لئے حرام قرار دیا گیا ہے حرمت میں برابر ہیں۔اسی طرح حرمت کے لحاظ سے ماں اور ان دیگر عورتوں کی پیٹھ اور دوسرے