ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد — Page 240
۲۴۰ كتاب الايلا دبیوی کے ساتھ تعلقات زوجیت قائم نہ کرنیکی قسم کھانا) اس بارہ میں اصل دلیل اللہ تعالیٰ کا یہ ارشاد ہے :- لِلَّذِينَ يُؤْلُونَ مِن نِّسَائِهِمْ تَرَبُّصُ اَرْبَعَةِ أَشْهُره ایلاء کی تعریف کوئی شخص یہ قسم کھائے کہ وہ ایک مدت تک اپنی بیوی سے مجامعت نہ کرے گا۔یہ مدت خواہ معین ہو یا غیر معین۔فقہاء نے اس مسئلہ میں مندرجہ ذیل مسائل میں اختلاف کیا ہے۔(1) تقی صریح میں ایلاء کے لئے چارماہ کا عرصہ توقف کرنے کا حکم ہے کیا چار ماہ کا عرصہ گزرنے تک اگر ایلاء کرنے والا رجوع نہ کرے۔تو اس کی بیوی کو خود بخود طلاق واقع ہو جائے گی یا چار ماہ کا عرصہ گزرنے کے بعد اس کے خاوند کو اختیار ہو گا چاہے تو رجوع کرے چاہے تو طلاق دے؟ (۲) کیا ایلار ہرقسم کی قسموں سے ہو جاتا ہے یا اس کے لئے شرعی قسم کھانا ضروری ہے یعنی اللہ تعالیٰ کی ذات کی یا اس کی کسی صفت کی قسم کھائی ضروری ہے ؟ (۳) اگر کوئی شخص بغیر قسم کھانے کے اپنی بیوی سے ایک عرصہ تک مجامعت نہیں کرتا تو کیا یہ بھی ایلاء کے حکم میں شامل ہے یا نہیں ؟ (ہی) کیا ایلاء کے لئے چار ماہ یا اس سے زیادہ کا عرصہ معین کرنا ضروری ہے یا غیر معین عرصہ تک قسم کھانے والے پر بھی ایلاء کا حکم لازم آتا ہے؟ (۵) ایلاء کی طلاق بائن ہوگی یا رجعی ؟ له ترجمہ: جو لوگ اپنی بیویوں کے متعلق قسم کھا کر ان سے علیحدگی اختیار کر لیتے ہیں ان کے لئے صرف چار مہینے تک انتظار کرنا جائز ہے۔(بقرہ )