ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد

by Other Authors

Page 185 of 341

ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد — Page 185

IAA اول :- اللہ تعالیٰ کی مشیت کے ساتھ معلق کرنا۔کسی مخلوق کی مشیت کے ساتھ معلق کرنا۔دوم : اگر طلاق کو اللہ تعالیٰ کی مشیت کے ساتھ معلق کیا گیا ہو۔خواہ وہ مشیت بطور شرط ہو یا بطور استثناء- مثلاً :- یہ کہا ہو کہ تمہیں طلاق ہے۔اِن فَاءَ اللهُ یا یہ کہا ہو کہ تمہیں طلاق ہے اِلا أَنْ يَشَاءَ اللہ تو ان دونوں صورتوں میں امام مالک کے نزدیک طلاق نافذ ہو جاگی لیکن امام ابو حنیفہ اور امام شافعی کے نزدیک استثناء کی صورت میں اسے طلاق نہیں ہوگی۔وجہ اختلاف اس اختلاف کا سبب یہ ہے کہ بعض کے نزدیک استثنا کا تعلق افعال حاضرہ کے ساتھ بھی اسی طرح ہے جس طرح مستقبل کے ساتھ تعلق رکھنے والے افعال کے ساتھ ہوتا ہے۔اور بعض کے نزدیک افعال حاضرہ کے ساتھ استثناء کا کوئی تعلق نہیں ہے۔چونکہ طلاق افعال حاضرہ میں سے ہے دیعنی طلاق دینے والا زمانہ حال میں طلاق دیتا ہے، اس لئے جن کے نزدیک استثناء کا تعلق افعال حاضرہ کے ساتھ بھی اسی طرح ہے جس طرح ان افعال کے ساتھ ہے جو مستقبل میں ہونے والے ہیں ان کے نزدیک طلاق واقع نہیں ہوگی کیونکہ ابھی مستقبل میں ہونے والے افعال کا وقوع نہیں ہوا اس لئے استثناء کی وجہ سے فعل حاضر بھی مستقبل کے فعل کے حکم میں ہو گیا بہرا طلاق واقع نہ ہوگی۔جن کے نزدیک اس استثناء کا افعال حاضرہ سے کوئی تعلق نہیں ہے ان کے نزدیک طلاق واقع ہو جائے گی۔اگر طلاق کسی ایسے وجود کی مشیت کے ساتھ متعلق ہو جسے مشیت کی اہمیت حاصل ہے۔تو تمام فقہاء کے نزدیک اس کی مشیت کے مطابق طلاق واقع ہو جائے گی۔