ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد — Page 136
كتاب الطلاق طلاق کی بحث میں چار مسائل خاص اہمیت رکھتے ہیں (1) طلاق کی اقسام۔(۲) طلاق کے ارکان۔(۳) طلاق کے بعد رجوع کرنا۔(۴) مطلقات کے احکام مندرجہ بالا چاروں مسائل کے ماتحت مختلف ابواب میں تفصیلی بحث کی جائے گی۔چنانچہ مسئلہ اول کے متعلق مندرجہ ذیل پانچ ابواب قائم کئے گئے ہے ہیں۔دا طلاق بائن اور رجعی کی حقیقت۔(۲) طلاق سنت اور بدعت میں فرق۔(۳) خلج (۴) طلاق اور فسخ نکاح میں فرق۔(۵) بیوی کو طلاق کا اختیار دینا۔پہلا باب طلاق رجعی اور بائن کی حقیقت اس پر سب کا اتفاق ہے کہ طلاق کی دو قسمیں ہیں۔(ا) طلاق رجعی (۲) طلاق بائن۔