ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد

by Other Authors

Page 104 of 341

ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد — Page 104

۱۰۴ اول - جب اس کے عقد میں چار سے نہائد بیویاں ہوں یا ایسی عورتیں اس کے عقد میں ہوں جن کا جمع کرنا اسلام نے حرام قرار دیا ہے دوم :- جب ان میں سے ایک دوسرے کی نسبت پہلے اسلام قبول کرے۔ان ہر دو مسائل کے متعلق الگ الگ بحث کی جاتی ہے۔چار سے زائد اگر مسلمان ہونے والے کی چار سے زائد بیویاں ہوں یا اس کے بیویاں عقد میں دو حقیقی بہنیں ہوں تو امام مالک کا مذہب یہ ہے کہ وہ ان میں سے چار بیویاں انتخاب کرلے اور دو بہنوں میں سے ایک بہن کو اختیار کرلے اور باقی کو طلاق دیدے۔یہی مذہب امام شافعی - احمد اور داؤ ظاہری کا ہے۔امام ابو حنیفہ - ثورہی۔اور ابن ابی لیلی کا مذہب یہ ہے کہ پہلی چار بیویوں کو اختیا کرنے اور باقی کو طلاق دے لیکن اگر ان سب کے ساتھ ایک ہی وقت میں نکاح کیا ہو تو سب کو طلاق دے۔اصحاب مالک میں سے ابن ماجشون کا دو بہنوں کے متعلق یہ مذہب ہے کہ وہ ات دونوں کو طلاق دے اس کے بعد ان میں سے جس کو چاہیے اس سے جدید نکاح کرے ابن ماجشون کے علاوہ امام مالک کے اصحاب میں سے کسی اور نے یہ مذہب اختیار نہیں کیا۔وجہ اختلاف اس اختلاف کا سبب یہ ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات اور قیاس میں باہم تعارض ہے۔رسول کریم صلی الہ علیہ وسلم کے ارشادات میں سے ایک روایت تو امام مالک نے بیان کی ہے۔ان غَيْلَانَ بْنَ سَلَمَةَ الشَّفَفِي أَسْلَمَ وَعِنْدَهُ عَشْرُ نِسْوَةِ اسْلَمْنَ مَعَهُ فَا مَرَةَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَخْتَارَ مِنْهُنَّ ارْبَعَا ترجمہ : غيلان بن سلمہ ثقفی نے جب اسلام قبول کیا تو ان کے عقد میں دس بیویاں تھیں۔ان بیویوں نے بھی اس کے سام ہی اسلام قبول کیا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انکی اختیار دیا کہ وہ ان میں سے چار بیویاں رکھ کر باقی کو طلاق ر ترمذی باب في الرحيل يسلم وعنده عشر نسوة ) دے دیں۔