ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد

by Other Authors

Page 90 of 341

ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد — Page 90

4۔ایک گروہ کا مذہب یہ ہے کہ یہ مطلقاً جائز ہے۔یہ مذہب ابن القاسم کا ہے۔ایک گروہ کا مذہب یہ ہے کہ یہ دو شرطوں سے جائز ہے۔(1) اسے آزاد عورت سے نکاح کی توفیق نہ ہو۔(۲) اسے گناہ میں ملوث ہونے کا اندیشہ ہو۔یہ امام مالک کا مشہور مذہب ہے۔امام ابو حنیفہ اور امام شافعی " کا بھی یہی مذہب ہے۔وجہ اختلاف یہ اختلاف دلیل خطاب اور ایک عمومی حکم میں بظا ہر تعارض کی بناء پر ہے۔دلیل خطاب اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد سے دی جاتی ہے۔وَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ مِنكُمْ طَوْلًا أَن يَنْكِحَ الْمُحْصَنَتِ الْمُؤْمِنَتِ فَمِن مَّا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ اس آیت سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ لونڈی کے ساتھ نکاح مندرجہ بالا شرط کے بغیر جائز نہیں ہے کیونکہ دلیل خطاب کا یہ تقاضا ہے کہ جب کوئی حکم کسی شرط کے ساتھ مشرو ہوا تو جب تک وہ شرط نہ پائی جائے گی۔وہ ہم بھی نہ پایا جائے گا۔چونکہ اس آیت میں لونڈی کے ساتھ نکاح کرنا اس شرط کے ساتھ مشروط ہے کہ وہ آزاد عورت سے نکاح کی طاقت نہ رکھتا ہو۔پس جب اسے آزاد عورت سے شادی کی طاقت ہو تو اس صورت میں اسے لونڈی سے شادی کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیئے۔عمومی حکم اللہ تعالے کے مندرجہ ذیل ارشاد میں پایا جاتا ہے۔وَانكَحُوا الأَيَّا فِى مِنكُمْ وَالصَّالِحِيْنَ مِنْ عِبَادِكُمْ وَ إِمَائِكُمْ ترجمہ : اور جو کوئی تم میں سے آزاد مومن عورتوں سے شادی کرنے کی بالکل طاقت نہ رکھتا ہو وہ تمہاری مملوکہ عورتوں یعنی تمہاری مومن لونڈیوں میں سے کسی سے نکاح کرنے۔رنساء ) ترجمہ: اور اپنے میں سے جو بیوائیں ہیں اور جو اپنے غلاموں اور لونڈیوں میں سے نیک ہوں۔ان کی شادیاں کر دیا کرو۔(نور)