ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد — Page xiii
(ع) مشالحات اس میں نکاح و طلاق خلع، مدت ایلاء ظہار وغیرہ احکام کی تفصیل بیان کی جاتی ہے۔اس وقت ہماری زیر نظر کتاب کا موضوع اسی قسم کے مسائل ہیں۔اور بعض لحاظ سے یہ مسائل حقوق اللہ سے بھی متعلق ہیں۔اس وجہ سے عبادات سے ان کا قریبی تعلق ہے۔(۳) معاملات۔اس میں مالیات اور اس کے متعلقہ حقوق سے بحث کی جاتی ہے۔مثلاً بیع و شراء - اجارہ (ٹھیکہ) ہیں۔عاریت - امانت ضمانت حوالہ دہنڈی شرکت کمپنی لاء مصالحت شفعه و غیره۔مجلد الاحکام العدلیہ جو کہ پہلی جنگ عظیم تک حکومت عثمانیہ (ترکی) کی سرکاری قانون کی کتاب سمجھی جاتی تھی۔اس کی دفعہ اول میں احکام فقہ کی تقسیم ان الفاظ میں بیان کی گئی ہے :- م مسائل فقہ یا تو آخرت کے متعلق ہیں۔جو عبادات کہلاتے ہیں یا دنیاوی امور کے متعلق ہیں۔جن کی قسمیں یہ ہیں۔مناکحات معاملات اور عقوبات کیو نکہ اللہ تعالے نے اس عالم آب و گل کو ایک معین مدت کے لئے پیدا کیا ہے۔اور تنظیم عالم کی بقا بنی نوع انسان کی بقار سے وابستہ ہے اور نوع انسانی کی بقاء بیاہ شادی۔اولاد اور افزائش نسل پر موقوف ہے اپر مقصد یہ ہے کہ افراد انسانی کہیں مٹ نہ جائیں، اس کے ساتھ ہی انسان اپنی بقاء کے لئے غذا - لباس اور جائے رہائش کا بھی محتاج ہے۔ایران کی تحصیل کے لئے افراد کے باہمی تعاون اور اشتراک عمل کی ضرورت ہے۔اس لئے معاشرہ میں قرار واقعی عدل و انضباط قائم رکھنے کے لئے ایسے قوانین کی ضرورت ہے۔جو زندگی کے بقاء کے ساتھ ساتھ اس کو خوشگوار بنانے کا ١١