ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد

by Other Authors

Page xii of 341

ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد — Page xii

احکام سے مراد وہ عملی سال میں جو انسان کو روزمرہ کی زندگی میں پیش آتے رہتے ہیں۔خواہ وہ مسائل عبادات سے متعلق ہوں مثلاً نماز حج روزہ غیرہ کے مسائل خواہ معاملات سے متعلق ہوں۔مثلاً خرید و فروخت ٹھیکہ ہبہ ہنڈی شرکت وغیرہ کے مسائل، تفصیلی دلائل سے مراد وہ اصول اور شرعی نہ لائل ہیں۔جو ان حملی مسائل کے جواز کی سند پیش کرتے ہیں۔شلا کسی مسئلہ کو قرآنی آیت کے ذریعہ صحیح اور جائز ثابت کیا جاتا ہے۔تو کسی کو نسبت نبوی کے ذریعہ اور کسی کو اجتماع وقیاس کے ذریعہ ثابت کیا جاتا منہ ہے۔اور کسی کے لئے عوام الناس کے حالات اور ضردریا اور ان کی مجبوریوں کو بنیاد بنایا جاتا ہے غرض روزمر کی زندگی کے مسائل شرعی سند کے ساتھ میں کرتے اور اس پر عمل درآمد کرنے کی تلقین کرنے والے علم کا نام علم فقہ ہے۔علیم فقہ کا اطلاق چونکہ دینی اور دنیا ہی دونوں قسم کے مسائل پر ہوتا ہے۔اس لئے اس علم کو دو بڑی قسموں میں منقسم کیا گیا ہے دن دینی امور یعنی عبادات وغیرہ (۲) دنیاوی امور دینی امورمیں نماز - زکواۃ، روزہ اور حج کے احکام کی تفصیل بیان کی جاتی ہے۔دنیاوی امور کو پھر تین اقسام میں منقسم کیا گیا ہے۔میں (۱) عقوبات یعنی حدود و تعزیرات۔اس میں قتل چوری - زنا کاری - شرا خوردی اور کسی پر جھوٹی تہمت لگانے کے متعلق تفصیلی بحث کی جاتی ہے۔مثلا ان جرائم کی نوعیت کیا ہے، اور ان کی سزائیں کیا ہیں، اور ان پر کس قسم کے احکام مرتب ہوتے ہیں جیسے قصاص خون بہا تحریری سزائیں وغیرہ۔یہ در اصل حفاظتی احکام ہیں اور بعضی لحاظ سے جہاد بالسیف اور اس سے پیدا ہونے والے مسائل کا تعلق بھی اسی قسم سے ہے :