ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد

by Other Authors

Page 73 of 341

ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد — Page 73

۷۳ متکوہ بیوی کے متعلق گزر چکا ہے یعنی لونڈی کی بیٹی اور ماں کی حرمت کے مسائل منکوحہ بیوی کی بیٹی اور ماں کے موافق ہوں گے۔رضاعی تعلق اس امر پر سب کا اتفاق ہے کہ رضاعی ماں کی حیثیت بالکل ویسی ہی ہے جیسی حقیقی ماں کی بیعنی دودھ پینے والے بچہ پر اسکی ماں اور ماں کے وہ تمام رشتہ دار حرام ہو جاتے ہیں جو اسکی حقیقی ماں کے ساتھ تعلق رکھنے والے شرعا حرام ہیں۔رضاعت کے سلسلہ میں بہت سے مسائل میں اختلاف ہے۔ایسے مسائل تعداد میں تو ہیں۔(1) حرام کرنے والے دودھ کی مقدار۔(۲) دودھ پینے والے کی عمر۔(۳) دودھ پینے کے وقت بچے کی حالت۔(۴) کیا دودھ پستان سے چوسنے سے ہی حرمت لازم آتی ہے یا اگر بچے کے پیٹ میں کسی اور طریقہ سے پہنچ جائے تو اس کا بھی وہی حکم ہے ؟ (۵) وہ دودھ جس میں کسی دوسرے دودھ کی ملاوٹ ہو یا پانی وغیرہ کی ملاوٹ ہو اس سے بھی حرمت لازم آتی ہے یا نہیں ؟ (4) کیا صرف حلق کے راستہ سے ہی دودھ کا پیٹ میں جانا ضروری ہے۔یا کسی اور ذریعہ سے بھی چلا جائے تو حرمت لازم آ جاتی ہے۔؟ دے ، کیا دودھ پلانے والی عورت کے خاوند کا اس بچے کے لئے وہی حکم ہے جو باپ کا ہے یا نہیں ؟ (۸) رضاعت کی شہادت۔(۹) دودھ پلانے والی کے اوصاف۔اب ہم نمبر وار ان مسائل کے متعلق مختصر بحث درج ذیل کرتے ہیں :-