ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد

by Other Authors

Page 273 of 341

ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد — Page 273

۲۷۳ برابر بعض نے مذ ہشام کا وزن اس سے کم بتایا ہے یعنی نبی کریم صلعم کے لیے ائمہ کے امام مالک کی دوسری روایت یہ ہے کہ ہر مسکین کو بنی کریم کے قد کے برابر دیا جائے اور یہی امام شافعی کا مذہب ہے۔امام مالک کی پہلی روایت کی بنیاد یہ ہے کہ ایک شخص کا صبح و شام کا گزارہ اس کے مطابق ہوتا ہے اور دوسری روایت کی بنیاد کفارہ یمین پر ہے۔یعنی کفارہ یمین میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک مد کے برابر فی مسکین غلہ دیا جاتا ہے کفارات کی تعداد کے متعلق اختلاف کفارات کی تعداد کے متعلق فقہاء کا اختلاف ہے۔اس کی صورت یہ ہے کہ اگر کوئی شخص کئی بیویوں سے ایک ہی لفظ سے ظہار کرے تو اس بارہ میں اختلاف ہے کہ ایسی صورت میں اسے ایک ہی کفار اوا کرتا ہوگا یا متعدد کفارات ادا کرنے ہونگے۔امام مالک کے نزدیک ان سب کے لئے ایک ہی کفارہ ادا کرنا کافی ہوگا لیکن امام ابو حنیفہ اور امام شافعی کے نزدیک عورتوں کی تعداد کے موافق کفارات ادا کرنے ہوں گے۔وجہ اختلاف اس مسئلہ میں جس نے اس کو طلاق کے مشابہ قرار دیا ہے اس سے ہر عورت کے لئے علیحدہ علیحدہ کفارہ ادا کرنا واجب قرار دیا ہے۔اور میں نے اسکو ایلاد کے مشابہ قرار دیا ہے اس نے تمام عورتوں کی طرف سے ایک ہی کفارہ ادا کرتا کافی سمجھا ہے۔این رشد کے نزدیک اس کی مشابہت ایلاء سے زیادہ مناسب ہے۔ایک مشہور اختلاف یہ ہے کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی سے مختلف مجالس میں متعدد دفعہ ظہار کرے تو کیا وہ ایک ہی کفارہ ادا کرے یا متعدد۔