ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد

by Other Authors

Page xxxii of 341

ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد — Page xxxii

سے اختلاف کیا ہے، اس کے اسباب کیا ہیں، اور کیا یہ اختلافات ہمارے لئے سود منار ہیں یا ضرر رسال؟ اس سوال کا جواب یہ ہے کہ علماء اور فقہا کے باہمی اختلافات کے کئی وجوہات ہیں جن کا استقصاء ان مختصر اوراق میں بہت مشکل ہے۔تاہم چند وجوہات معہ امتار بیان کی جاتی ہیں (1) وہ مسائل جو نقش قرآنی سے اخذ کئے جاتے ہیں۔ان میں اختلافات کی وہ بعض اوقات یہ ہوتی ہے کہ ایک فریق اس نص صریح کے ظاہری مفہوم کو لیتا ہے۔اس لئے آیت کے ظاہر مفہوم کے مطابق جواز یا صدم جواز کا فتو نے دے دیتا ہے۔لیکن دوسرا فریق اس نص اور حکم کی غرض و غایت کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کرتا ہے کہ یہ حکم لبعض خاص حالات اور خاص اوقات کے ساتھ مخصوص ہے۔لوپ چونکہ وہ حالات یا وہ شوم موجود نہیں ہے۔اس لئے اب اس جسم کی بھی ضرورت نہیں ہے۔اس کی واضح مثال قرآن مجید کی آیات میں سے وہ آیت ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے زکواۃ کے مصارف بیان کئے ہیں۔یعنی اِنَّمَا الصَّدَقَاتُ لِلْفُقَرَاءِ وَالْمَسَاكِنِي وَالْعَامِلِينَ عَلَيْهَا وَ الْمُؤلة قُلُوبُهُمْ وَفِى الرّقَابِ وَالْغَارِمِينَ وَلَى سَبِيلِ اللهِ وَابْنَ السَّبِيلِ قَرِيْمَةٌ مِّنَ اللهِ ل ترجمہ۔صدقات تو صرف فقراء اور مسکین کے لئے ہیں۔اور ان کے لئے جو ان صدقات کے جمع کرنے کے لئے مقرر ہیں۔نیز ان کے لئے جن کے دلوں کو اپنے ساتھ جوڑنا مطلوب ہیں اور اسی طرح قیدیوں اور قرض داروں کے لئے اور ان کے لئے جو اللہ تعالے کے راستہ میں جنگ کرتے ہیں۔اور مسافروں کے لئے یہ فرض اللہ تعا لے گا مقرر کردہ ہے۔(تبدع ) ۳۰