ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد

by Other Authors

Page 268 of 341

ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد — Page 268

۲۶۸ کفارہ کی انواع کے متعلق فقہاء کا اتفاق ہے کہ کفارہ کی تین قسمیں ہیں۔دا) غلام آزاد کرنا (۲) دو مہینے کے روزہ رکھنا۔(۳) ساتھ مسکینوں کو کھانا کھلانا۔ان تینوں کی ادائیگی کی ترتیب بھی وہی ہے جس ترتیب سے ان کا بیان کیا گیا ہے۔یعنی پہلے غلام آزاد گرے۔اگر غلام آزاد نہ کر سکے تو روزے رکھے۔اگر روزے بھی نہ رکھ سکے تو ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلائے۔غلام کے متعلق اختلاف ہے کہ اگر خود غلام ظہار کرے تو کیا وہ بھی غلام آزاد گر یا ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلائے ؟ ابو ثور اور داؤد کے نزدیک اگر اس کا مالک اسے اس امر کی اجازت دے تو وہ غلام آزاد کرے۔ورنہ نہیں لیکن دیگر فقہاء نے اس کی اجازت نہیں دی۔کھانا کھلانے کے متعلق امام مالک نے اپنے آقا کی اجازت سے جائز قرار دیا ہے۔لیکن امام ابو حنیفہ اور شافعی نے اسے بھی جائز قرار نہیں دیا گھریا ان کے نزدیک غلام یہ کفارہ صرف روزوں کے ذریعہ ادا کر سکتا ہے کفارہ کی شرائط کے متعلق ایک اختلاف یہ ہے کہ اگر کوئی شخص کفار کے روزے رکھ رہا ہے اور اس نے ابھی دو ماہ روزے کمل نہیں کئے کہ ما است کر لی۔تو کیا اسے پھر شروع سے روزے رکھنے چاہیے یا دو ماہ کے بقیہ روزے تو مکمل کرنے چاہیئے۔امام مالک اور امام ابوحنیفہ کے نزدیک وہ دوبارہ روزے رکھے۔صرف امام ابو حنیفہ نے اتنا فرق کیا ہے کہ اگر اس نے محمد اجماع کیا ہے تو دوبارہ رور ہے مکمل کرے۔اور اگر بھول کر کیا ہے تو دوبارہ شروع سے روزے نہ رکھے بلکہ پہلے روزے مکمل کرے۔امام شافعی کے نزدیک کسی صورت میں بھی دوبارہ روزے رکھنے کی ضرورت