ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد — Page xxxi
سوب ہیں۔آپ نے علی بن ابی رباح اور زہری اور ان کے طبقہ کے لوگوں سے توات کی۔اور خود ان سے اکابر محدثین نے روایت کی اور امی کا اپنا قول ہے کہ مجھے ان فقہا پر افسوس ہے۔جو عبادت کے علاوہ کسی اور چیز کے لئے فقہ سکھتے ہیں۔اور جو چیزیں شبہ کی وجہ سے حرام ہیں ان کو حلال کر لیتے ہیں۔آپ ان محدثین میں سے تھے جو قیاس کو پسند نہیں کرتے۔وہ شام کے قاضی تھے۔اور خود صاحب مذہب تھے۔آپ کی وفات شدھ میں ہوئی۔حضرت ابوسلیمان داؤ دین علی بن خلف المعروف الظاہری۔آپ نے اسحاق بن راہویہ اور ابو ثور وغیرہ سے علم حاصل کیا۔پہلے وہ امام شافعی کے مذہب کے حامی تھے۔لیکن بعد میں انہوں نے اپنا نیا مذہب اختیار کیا۔ان کے مذہب کی بنیاد ظا ہر کتاب اور سنت ہے۔اگر کتاب وسنت سے کوئی نص نہ ملے تو اجماع پر عمل کرتے میں تیاس کو نہیں مانتے ان کا قول ہے کہ خود عموم کتاب اور سنت سے ہر مسئلہ کا جواب نکل آتا ہے۔ان کئے ہیں کی پر زور اشاعت ابو محمد علی بن احمد بن سعید بن حزم نے کی ہے چنانچہ مسائل فقہ میں ان کی مشہور کتاب محلی این حزم ہے۔حضرت ابو جعفر محمد بن جریر بن یزید طبری - آپ قرآن مجید کے حافظ اصول صحم و تابعین کے ماہر اور تاریخ کے عالمہ تھے۔ان کی مشہور تصنیفات میں شہرہ آفاق تاریخ اور تفسیر ہے۔آپ نے پہلے فقہ شافعی پڑھی پھر فقہ مالکی۔آپ کے بعد ان کا علم وسیع ہو گیا۔اور انہوں نے اپنا ایک خاص مذہب اختیار کر لیا۔مسائل فرعید یں فقہا کے باہمی اختلا کے ابنات یہ سوال بڑی شدت کے ساتھ پیدا ہوتا ہے کہ فقہا نے جو قریباً ہر مسئلہ میں ایک دوست ۲۹