ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد — Page 256
۲۵۶ پرائیویٹ اعضاء برا بر ہیں۔اس لئے ان کے ذکر سے بھی ظہار ہو جانا چاہیئے۔ظاہر شریعت کے لحاظ سے ظہار صرف اس کو کہا جائے گا۔جس میں صرف بیٹھے اور ماں کا ذکر ہو۔اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو صرف یہ کہے کہ تم میری ماں کی طرح ہوا اور بیٹے کا ذکر نہ کرے تو کیا اس سے بھی ظہار ہو جاتا ہے یا نہیں ؟ امام شافعی اور امام ابو حنیفہ کے نزدیک ایسے موقعہ پر اس کی نیت معلوم کی جائے گی۔کیونکہ یہ ہو سکتا ہے کہ اس سے اس کی مراد ماں کی طرح عزت و تکریم ہو لیکن امام مالک کے نزدیک یہ الفاظ بھی ظہار کے الفاظ میں شامل ہیں۔اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو ایسی عورت کی پیٹھ سے مشابہت دے جو اس کے لئے ہمیشہ کے لئے حرام نہیں ہے تو امام مالک کے نزدیک یہ بھی ظہار ہے۔اور ابن الماجشون کے نزدیک یہ ظہار نہیں ہے۔ا اختلاف کا سبب یہ ہے کہ بعض کے نزدیک اپنی بیوی کو ایسی عورت سے تشبیہ دینا جو ہمیشہ کے لئے حرام نہیں ہے۔اس عورت سے تشبیہہ کی طرح ہے جو ہمیشہ کے لئے حرام ہے۔پس جس نے ان دونوں کو برا بر قرالہ دیا اس نے اسے ظہار قرار دیا دوسرے نے نہیں۔