ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد — Page 250
۲۵۰ جمہور کے نزدیک یہ شرط نہیں ہے۔لیکن امام مالک کے نزدیک اگر می بافت نہ کرنے کا کوئی معقول عذر نہ ہو مثلاً بیماری وغیرہ تو اس صورت میں رجوع صحیح نہ ہوگا اور عدت گزارنے کے بعد وہ آزاد ہو جائے گی۔وجہ اختلاف | اس اختلاف کی وجہ یہ ہے کہ بعض فقہاء نے اس رجوع کو جدید نکاح کے قائمقام قرار دیا ہے یعنی رجوع کے بعد پہلا ایلار ختم ہو گیا خواہ رجوع لفظا کرے یا مجامعت کے ساتھ اس کی بعد اگر دوبارہ ایلاء کرے گا تو ایلاء کی تجدید ہوگی ورنہ نہیں۔یہ جمہور کا مذہب ہے۔بعض فقہاء نے اس رجوع کو اس طلاق دینے والے شخص کے رجوع کے مشابہ قرار دیا ہے جس نے تنگدستی کی وجہ سے طلاق دی ہو۔اور پھر وہ رجوع اس حالت میں کرے۔جبکہ تنگدستی ابھی دور نہ ہوئی ہو تو جس طرح ایسا رجوع کالعدم ہے۔اسی طرح ایلاد کے بعد بغیر جماع کے رجوع کرنے والے کا رجوع بھی کالعدم ہے کیونکہ اس قسم کے رجوع کے بعد اب بھی ہیوی کا ضرر قائم ہے یہ مذہب امام مالک کا ہے۔