ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد

by Other Authors

Page 209 of 341

ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد — Page 209

۲۰۹ دوسر ا باب طلاق بائن کے بعد رجوع کے احکام ایسی بیوی جس کے ساتھ ابھی تعلقات زوجیت قائم نہ ہوئے ہوں اس پر ایک یا دو بائن طلاقیں واقع ہو جاتی ہیں ہے طلاق بائن کے بعد رجوع کی صورت یہ ہے کہ اس سے جدید نکاح کرے اور جدید حق مہر مقریہ کرے۔ولی کی رضامندی اور اس عورت کی رضا مندی حاصل کرے۔جمہور فقہاء کے نزدیک اس جدید نکاح کے لئے عدت گزارنے کی شرط نہیں ہے بلکہ عدت کے اندر بھی ہو سکتا ہے لیکن خلع کی صورت میں ایک گروہ کا شاذ مذہب یہ ہے کہ مختلعہ عدت کے اندر اپنے پہلے خاوند یا کسی دوسر شخص سے نکاح نہیں کر سکتی۔وہ بائنہ جس کو تین طلاقیں متفرق اوقات میں ہل چکی ہوں اس کے متعلق تمام فقہاء کا اتفاق ہے کہ وہ اپنے پہلے خاوند کے لئے اس وقت تک حلال نہیں ہوتی جب تک وہ کسی دوسرے شخص کے ساتھ نکاح کر کے تعلقات دو جیت انے جیسا کہ پہلے بیان ہو چکا ہے ایسی بیوی جس کے ساتھ ابھی تعلقات زوجیت قائم نہ ہوئے ہوں وہ ایک طلاق کے ساتھ بھی بائن ہو جاتی ہے اور دو طلاق کے ساتھ بھی۔اور اس کے بعد وہ اس عورت سے دوبارہ نکاح کر سکتا ہے لیکن تیسری طلاق کے بعد اس کے ساتھ دوبارہ نکاح نہیں کر سکتا جب تک وہ عورت کسی دوسرے شخص کے ساتھ نکاح کر کے آزاد نہ ہو یعنی یا دوسرا شخص اس کو طلاق دے دے یا فوت ہو جائے۔سے مختلفہ کی عزت ایک حیض ہے۔اس گروہ کے نزدیک مختلفہ ضلع کے بعد ایک حیض گذر نے سے قبل اپنے پہلے خاوند کے ساتھ یا کسی دوسری جگہ نکاح نہیں کر سکتی۔