ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد

by Other Authors

Page 168 of 341

ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد — Page 168

14N طلاق کا اختیار حاصل نہیں ہوتا۔اور تملیک طلاق کی صورت میں اگر وہ اپنے اوپر ایک طلاق وارد کرے تو بائن طلاق واقع ہوگی۔ٹوری کے نزدیک خیار طلاق اور تملیک طلاق کا ایک ہی حکم ہے؟ ایک مذہب یہ ہے کہ تملیک طلاق کی صورت میں تعداد طلاق کے متعلق عورت کا قول معتبر ہوگا۔اور خاوند اس سے انکار نہیں کر سکتا کہ اس نے تین طلاق کا اختیار نہیں دیا تھا بلکہ صرف ایک طلاق کا اختیار دیا تھا۔یہی قول حضرت علی رض ابن مسیب زہری اور عطاء کا ہے ایک قول یہ ہے کہ " تملیک طلاق کی صورت میں عورت کو صرف ایک طلاق کا اختیار ہوتا ہے۔اس سے زیادہ کا نہیں۔اور اس کے مطابق حضرت ابن عباس اور حضرت عمرف سے روایت کی گئی ہے اور وہ روایت یہ ہے۔أَنَّهُ جَاءَ ابْنَ مَسْعُودٍ رَجُلُ فَقَالَ بَيْنِي وَبَيْنَ امْرَأَتِي بَعْضُ مَا يَكُونَ بَيْنَ النَّاسِ فَقَالَتْ لَوْ آنَ الَّذِي بِيَدِكَ مِنْ أَمْرِي بيدى تعَلِمْتَ كَيْفَ أَصْنَعُ قَالَ فَانَ الَّذِي بِيَدِى مِنْ امرك بِيَدِكِ قَالَتْ فَانْتَ طَالِقُ ثَلَاقَا قَالَ أَرَاهَا وَاحِدَةً وَأَنْتَ أَحَقُّ بِهَا مَا دَامَتْ فِي عِدَّ تِهَا وَ سَالْقِي أَمِيرَ الْمُؤْمِنِيْنَ عُمَرَ ثُمَّ لَقِيَهُ فَقَصَّ عَلَيْهِ الْقِصَّةُ فَقَالَ صَنَعَ اللَّهُ بِالرِّجَالِ وَفَعَلَ يَعْمِدُونَ إِلَى مَا جَعَلَ اللَّهُ فِي أَيْدِيهِمْ فَيَجْعَلُوْنَهُ بأَيْدِي النِّسَاء فِيهَا التَّرَابُ مَاذَا قُلْتَ فِيْهَا قَالَ قُلْتُ أأَرَاهَا وَاحِدَةً وَهُوَ أَحَقُّ بِهَا قَالَ وَآنَا أَرى ذَلِكَ وَلَوْ رَأَيْتَ غَيْرَ ذَلِكَ عَلِمْتُ أَنَّكَ لَمْ تُصِبْهُ ترجمہ : حضرت ابن مسعودؓ کے پاس ایک شخص آیا اور اُس نے بیان کیا کہ میرے اور میری بیوی کے درمیان کچھ جھگڑا ہو گیا۔اس دوران میں میری بیوی نے یہ کہا کہ اللہ تعالٰی نے میرے متعلق جو اختیار تمہیں دیا ہے اگر وہ اختیار میرے پاس ہوتا تو تمہیں معلوم ہو جاتا کہ میں کیا کرتی اس پر بیٹے اسے کہا کہ تمہارے متعلق جو اختیارات مجھے حاصل ہیں دو میں تمہارے سپرد کرتا ہوں پر