ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد — Page 156
1A4 جس نے اس ضلع کو ان معاملات کے مشابہ قرار دیا ہے جن میں معاوضہ ادا کیا جاتا ہے۔ان کے نزدیک فریقین کی رضا مندی کے مطابق جس قدر رقم مقرر ہو جائے ادا کی جائے۔لیکن جو لوگ ظاہر حدیث کی طرف گئے ہیں ان کے نزدیک جو کچھ خاوند نے ادا کیا ہے وہ اس سے زیادہ لینے کا مستحق نہیں ہے۔بدل ضلع کی صفت امام شافعی اور امام ابوحنیفہ کے نزدیک بدلی ضلع وہ چیز بن سکتی ہے جو خارج میں موجود ہو اور اس کی صفات معلوم ہوں۔امام مالک کے نزدیک ایسی چیز جو خارج میں موجود نہ ہو اور اس کی مقدار بھی مجہول ہو وہ بھی بدل ضلع بن سکتی ہے۔مثلاً (1) بھاگا ہوا غلام۔(۲) بھاگا ہوا اونٹ (۳ ) کچا پھل (۴) وہ غلام جس کی صفت بیان نہ کی گئی ہو۔امام مالک کے نزدیک یہ استیار بدل ملع بن سکتی ہیں۔وجہ اختلاف | اس اختلاف کا سبب یہ ہے کہ اس بارہ میں اختلاف ہے کہ خلع کا بدل بھی میں اشیاء کی قیمت کے مشابہ ہے یا اس چیز کے جو شہید کی گئی ہو یا جس کی وصیت کی گئی ہو۔جس کے نزدیک یہ بیچ میں اشیاء کی قیمت کے مشابہ ہے اس کے نزدیک بدل ضلع معلوم الصفت اور معلوم القدر ہونا چاہیئے۔جس کے نزدیک یہ ہبہ یا وصیت کے مشابہ ہے اس کے نزدیک مجہول الصفت اور مجہول القدر اشیاء بھی بدل ضلع بن سکتی ہیں۔کیونکہ بعض اوقات ایک شخص نے ایک چیز خود نہیں دیکھی ہوتی۔اس لئے اس کی صفت یا مقدار سے ناواقف ہوتا ہے لیکن اس کے با وجود وہ اس کو ہمیہ کر سکتا ہے یا اس کی وصیت کر سکتا ہے۔اگر بدل ضلع ایسی چیز مقرر کی جائے جو شرعاً حرام ہو مثلاً شراب یا خنزیر وغیرہ۔تو اس بارہ میں اختلاف ہے کہ ایسی صورت میں ان حرام اشیاء کی قیمت کی ادائیگی واجب ہوگی یا نہیں۔