ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد

by Other Authors

Page 92 of 341

ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد — Page 92

۹۲ ایک بیوی کا ہونا اس کو گناہ کے احساس سے نہ بچا سکے۔پس اگر وہ دوسری جگہ آزاد عورت سے نکاح نہ کر سکتا ہو تو لونڈی سے شادی کر سکتا ہے۔یہ اختلاف دونوں صورتوں میں موجود ہے۔یعنی آزاد عورت کے بعد لونڈیوں سے شادی کر سکتا ہے یا نہیں۔یا ایک لونڈی کے بعد دوسری لونڈی سے شادی کر سکتا ہے یا نہیں۔یہ اختلاف اوپر کے بیان کردہ اصول کے ماتحت فقہاء میں پایا جاتا ہے۔جب فقہاء یہ کہتے ہیں کہ آزاد عورت کی موجودگی میں عدم توفیق یا خوف گناہ کی بناء پر لونڈی سے شادی جائز ہے۔تو انہوں نے اس بارہ میں اختلاف کیا ہے کہ وہ اس آزاد عورت سے اجازت حاصل کر کے لونڈی سے شادی کرے یا بغیر اجازت بھی السیا کر سکتا ہے۔اگر وہ بغیر اجازت ہی لونڈی سے نکاح کرلے تو کیا آزاد بیوی کو اختیار ہے کہ چاہے تو وہ اپنے نکاح کو بحال رکھے چاہے تو فتح کردے۔یا اسے اختیار نہیں ہے؟ اس بارہ میں امام مالک نے اختلاف کیا ہے۔اسی طرح اس بارہ میں بھی اختلاف ہے کہ جب آزاد عورت کی توفیق نہ ہونے کی وجہ سے لونڈی سے شادی کرلے اور بعد میں آزاد عورت سے شادی کی توفیق پائے تو کیا اس وقت لونڈی کو چھوڑ دے یا اپنے عقد میں رکھے۔اس بارہ میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔کہ اگر لونڈی سے نکاح گناہ کے خوف کی وجہ سے کیا ہو اور بعد میں یہ خوف زائل ہو گیا ہو تو لونڈی کو چھوڑ نہیں سکتا۔اس امر پر بھی سب کا اتفاق ہے کہ آزاد عورت اپنے غلام سے نکاح نہیں کر سکتی اور اگر کسی وجہ سے اس کا خاوند اس کی ملکیت میں آجائے تو نکاح فسخ ہو جائے گا۔اس باب میں مندرجہ ذیل مشہور مسائل بیان کئے گئے ہیں :۔(۱) اس پر سب کا اتفاق ہے کہ مسلمان کے لئے مشترکہ (آزاد) سے نکاح جائز نہیں ہے