ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد — Page xiv
موجب نہیں۔ان میں سے وہ قوانین جو تعلقات زمان پشو کو استوار رکھنے کے لئے ہیں۔وہ علم فقہ میں مناکحات کے نام سے موسوم ہیں۔اور جومعاشرتی اور اقتصادی قوانین تعاون باہمی اور اشتراک عمل کے لئے مقرر ہیں۔وہ اصطلاح فقہ میں معاملات کہلاتے ہیں۔اور تمدن و معاشرت کو بر قرار رکھنے کے لئے جن تعزیری قوانین کی ضرورت ہے۔وہ اصطلاح فقہ میں عقوبات کہلاتے ہیں نے حالات فقها اربعہ علیم فقہ کی تعریف بیان کرنے کے بعد اب ان فقہاء کے مختصر حالات قلمبند کئے جانے ہیں جنہوں نے فقہ کے جملہ اصول و فروع کو کھول کھول کر بیان کیا۔اور میدان اجتہاد میں اپنے لئے الگ الگ مسلک اختیار کیا۔اور جن کے اس مسلک کو قبول عالم اور دوام نصیب ہوا۔امام ابوحنیفہ آپ کا نام نعمان اور کنیت ابوخلیفہ ہے۔آپ فارسی الاصل تھے نشہ میں شہر کوفہ میں پیدا ہوئے اور سنٹر میں وفات پائی۔آپ نے فقہ اپنے استاد تمارین ابی سلیمان سے پڑھی تجر علمی حاصل کرنے کے بعد آپ نے احکام شرعیہ کو ملی زندگی میں جاری کرنے اور مسائل جدیدہ کو قیاس اور رہئے سے سلجھانے کا قصد کیا۔اسی لئے آپ کے مذہب کا نام مذہب اہل الرائے مشہور ہیں گیا ہے A له فعله الاحكام العدلية تعد أول بحوالہ ترجمه فاسة التشريع الاسلامي ۱۳۰ ١٢