گلشن احمد — Page 63
124 123 وو۔۔۔اس سے پہلے میں ایک عرصہ دراز تم میں گزار چکا ہوں۔کیا پھر بھی تم عقل سے کام نہیں لیتے۔“ (سوره یونس : 17) اب اس زمانے میں مہدی ہونے کا دعوی کرنے والے حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام کی زندگی کی طرف دیکھتے ہیں کہ اُن کے اخلاق فاضلہ سے اس وقت قادیان میں رہنے والے مسلمان، ہندو سکھ سب برابر متاثر تھے۔خاندانی اور علاقائی جھگڑے اپنی جگہ تھے مگر آپ کی ذاتی خوبیوں کا اعتراف کھل کر کرتے تھے۔اور اسلام کے لئے پُر جوش حمایت ، تقریریں تحریریں دیکھ کر عام طور پر آپ کو اسلام کا مجاہد ، جرنیل سمجھا جاتا تھا۔شدید مخالفتوں کے باوجود کوئی ایک لفظ اعتراض کا آپ کی حیات مبارکہ کے متعلق نہیں کہہ سکا۔آپ نے بار بار چیلنج دیے مگر سچائی سورج کی طرح روشن ہو کر سامنے آتی ہے۔بچہ۔قرآن کریم کے حوالے سے بات کرنا بہت جلد اور گہرا اثر کرتا ہے۔قرآن کریم ہی سے بتائیے کہ حضرت مسیح موعود کو اس زمانہ میں خاص طور پر کیا کام کرنا تھا پھر ہم دیکھیں گے کہ حضرت مرزا غلام احمد قادیانی کے ذریعے وہ کام کس طرح ہوا۔ماں۔قرآن کریم میں آیت ہے هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُوْلَهُ بِالْهُدَى وَدِين الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ (سوره تو به 33: وسوره فتح : 26) خدا ہی ہے جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور دین حق دے کر بھیجا ہے تا اللہ تعالیٰ اس دین کو باقی تمام ادیان پر غالب کر کے دکھائے۔(تفسیر جامع البیان جلد (29) وَذَالِكَ عِندَ نُزُولِ عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ دین اسلام کا غلبہ عیسی بن مریم کے زمانے میں ہوگا۔اس زمانے کی علامتوں میں ہم دجال کا خروج اور یاجوج ماجوج کی طاقتوں کے متعلق پڑھ آئے ہیں۔پھر ہمیں یہ بھی علم ہے کہ حضرت مسیح موعود کا کام صلیب توڑ نا قرار فرمایا گیا ہے اور یہ مقابلہ دلائل سے ہونا تھا۔آپ سوچئے کہ اگر کوئی مہدی ہونے کا دعویٰ کرے اور جہاں کہیں صلیب نظر آئے لکڑی کی ، سونے کی ، پتھر کی اُسے توڑتا پھرے تو اس میں کیا معقولیت ہے۔یا اس سے دین کو کیا فائدہ پہنچتا ہے۔یہ سب دلائل کی جنگ ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام جیت چکے ہیں۔بچہ۔دجال کی حقیقت بھی بتائیے یوں لگتا ہے جیسے لوگ مسیح سے زیادہ دجال میں دلچسپی لیتے ہیں۔ماں۔میں بھی چاہتی ہوں کہ دجال کے متعلق ہر پہلو سے بات ہو جائے۔سب سے پہلے لفظ دجال کا مطلب بتا دوں لغت کی مشہور کتاب تاج العروس میں اس کے جو مطلب لکھے ہیں اُن کا خلاصہ یہ ہے۔ایک کثیر تعداد والی جماعت جس کا پیشہ تجارت ہو اور تجارتی سامان پوری دنیا میں ایک جگہ سے دوسری جگہ لے کر جائے۔اس طرح بہت سا مال کمائے خزانے جمع کرے۔وہ جماعت تمام دنیا میں سیر و سیاحت کرنے والی ہو اور کوئی جگہ اس سے خالی نہ ہو۔اس کا مذہب جھوٹے عقیدے پر قائم ہوئے 66 یہ لغوی معنی ہوئے اب آئیے اس طرف کہ احادیث میں دجال کے متعلق کیا کہا گیا ہے۔آپ چونکہ سمجھدار ہیں اس لئے ساتھ ساتھ سمجھتے جائیں گے کہ