گلشن احمد

by Other Authors

Page 79 of 84

گلشن احمد — Page 79

156 155 عَلَيْكَ الصَّلوةُ عَلَيْكَ السَّلام نبوت کے تھے جس قدر بھی کمال وہ سب جمع ہیں آپ میں لا محال صفات جمال اور صفات جلال ہر اک رنگ بس عدیم المثال ہے لیا ظلم کا عفو انتقام عَلَيْكَ الصَّلوةُ عَلَيْكَ السَّلَامِ اور مظہر مذاق مقدس حیات اطاعت میں یکتا، عبادت میں طاق سوار جہانگیر - یکراں بُراق که بگذشت از قصر نیلی رواق محمد ہی نام اور محمد ہی کام عَلَيْكَ الصَّلوةُ عَلَيْكَ السَّلام علمدار دار عشاق ذات افواج یگاں قدوسیاں معارف کا اک قلزم بیکراں افاضات میں زنده جاوداں پلا ساقیا آب کوثر کا جام عَلَيْكَ الصَّلوةُ عَلَيْكَ السَّلَامِ (آمین) ( بخار دل ) حُسنِ آداب ماں۔مجھے خوشی ہے کہ آپ امتحان سے فارغ ہو گئے۔اللہ تعالیٰ آپ کو اعلیٰ کامیابیاں دے۔آج ہم فرصت سے بیٹھیں گے اور بہت سی باتیں کریں گے۔بچہ۔سکول کا امتحان تو ختم ہوا مگر اب اطفال الاحمدیہ کا آخری امتحان ہے اُسکی تیاری کے لئے بہت کم وقت باقی ہے بچی۔مجھے بھی ناصرات الاحمدیہ کا آخری امتحان دینا ہے پھر میں لجنہ میں شامل ہو جاؤں گی اور بھیا خادم ہو جائیں گے۔ماں۔ماشاء اللہ۔اللہ تعالیٰ آپ کو نیک اور خادم دین بنائے۔جب آپ لجنہ کی ممبر اور خادم بنیں گے تو آپ سے یہ توقع کی جائے گی کہ آپ ابتدائی تنظیم میں اتنا کچھ سیکھ آئے ہیں کہ اب ذمہ داری سے اپنے اگلے فرائض ادا کر سکیں۔بچہ۔اچھے احمدی بننے کے لئے اپنی شخصیت کی حد تک ہم سے کیا توقعات