گلشن احمد

by Other Authors

Page 58 of 84

گلشن احمد — Page 58

114 113 مهدی و مسیح موعود علیہ السلام کی آمد کی نشانیاں بچہ۔پیاری امی جب میں اپنے دوستوں سے حضرت مہدی اور مسیح موعود کے بارے میں بات کرتا ہوں تو وہ حیران ہو کر دیکھتے ہیں کہ میں کیا کہہ رہا ہوں۔ماں۔آپ ٹھیک کہتے ہیں یہ بے تعلقی کا اظہار زیادہ پرانا نہیں ہے آج سے ایک سو سال پہلے لوگ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی واضح پیشگوئیوں کے مطابق مهدی و مسیح کی آمد کے منتظر تھے۔بلکہ دُعائیں کرتے تھے کہ جلد مسیح موعود دنیا میں تشریف لائیں تا کہ دُنیا سے گمراہی اور جہالت دُور ہو کر اسلام کا بول بالا ہو۔جماعت احمدیہ کے محترم علماء نے یہ سب باتیں جمع کر کے لکھ دی ہیں۔میں آپ کو کتابیں دوں گی آپ کو بہت سی معلومات یکجا مل جائیں گی۔افسوس کی بات ہے کہ وہی علماء جو رو رو کر مسیح موعود اور مہدی موعود کی آمد کی دُعائیں کر رہے تھے حضرت مرزا غلام احمد قادیانی بانی جماعت احمدیہ کے دعوی کرنے پر مخالفت پر اُتر آئے۔حق کو پہچان نہ سکے تو حق سے نظریں چرانے لگے۔آپ کو یہ سُن کر حیرت ہوگی کہ مہدی کا شدت سے انتظار کرنے والوں نے مہدی کا ذکر تک چھوڑ دیا ہے۔بچہ۔اب میں سمجھا کہ اسی وجہ سے لوگ یہ بھولتے جا رہے ہیں کہ مہدی علیہ السلام کو آنا تھا یوں لگتا ہے کہ اکثر لوگ خود مطالعہ نہیں کرتے اور اپنی عقل اور بصیرت سے کام نہ لیتے ہوئے اپنے علماء کے پیچھے چلنے لگتے ہیں اسی لئے اب تو یہی سننے میں آتا ہے کہ اصلاح کے لئے کسی کے آنے کی ضرورت ہی کیا ہے۔قرآنِ پاک موجود ہے شریعت مکمل ہوگئی اس پر عمل کرو اور سچے مسلمان بن جاؤ۔ماں۔اللہ پاک اپنے پیدا کئے ہوئے انسانوں کی فطرت کو خوب سمجھتا ہے وہ جانتا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ انسان بھولنے لگتے ہیں ، اُن میں سستی آجاتی ہے اس لئے اس نے انسانوں کی بھلائی کے لئے یہ طریق رکھا کہ مناسب وقفوں سے اصلاح کے لئے اس کی طرف سے مجددین آتے رہیں۔بچہ۔وہ بھی تو جانتا ہے کہ قرآن پاک مکمل شریعت نازل ہو چکی پھر بھی مصلحین کو بھیجتا ہے۔اس لئے میں یہ تو سمجھ گیا کہ مصلحین کی اسی طرح ضرورت رہتی ہے جیسے کورس کی کتابوں کو سمجھنے کے لئے اُستاد کی ضرورت ہوتی ہے۔ماں۔بالکل ٹھیک سمجھے ہیں آپ۔میں آپ کو ایک حدیث سناتی ہوں تا کہ یہی بات آپ پورے یقین سے کہہ سکیں۔أنَّ اللَّهَ يَبْعَثُ لِهَذِهِ الْأُ مَّةِ عَلَىٰ رَأْ سِ كُلّ مِائَةِ سَنَةٍ مَّن يُجَدِّدُلَهَا دِيْنَهَا (ابو داؤد بحوالہ مشکوۃ ص34) اللہ تعالیٰ اس اُمت کے لئے ہر صدی کے سر پر ضرور ایسے آدمی کھڑے کرتا رہے گا جو اس کے دین کی اس کے فائدے اور نفع کے لئے تجدید کرتے رہیں گے۔