گلشن احمد

by Other Authors

Page 65 of 84

گلشن احمد — Page 65

128 127 سمجھ میں آ گیا۔دجال کے گدھے سے مراد آپ بتا چکی ہیں کہ نئی ایجاد ہو نے والی سواریاں ہیں یہ تو بڑا واضح نشان ہے۔اب تھوڑا سا یا جوج ماجوج کی حقیقت بھی بتا دیجئے۔ماں۔قرآن پاک میں ارشاد ہے۔حَتَّى إِذَا فُتِحَتْ يَا جُوُجُ وَمَاجُوجُ وَهُمُ مِّنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ (انبیاء:97) یہاں تک کہ یاجوج اور ماجوج کے لئے دروازہ کھول دیا جائے گا اور وہ ہر پہاڑی اور ہر سمندر کی لہر پر سے پھلانگتے ہوئے دُنیا میں پھیل جائیں گے۔دوسری آیت ہے۔وَتَرَكْنَا بَعْضَهُمُ يَوْمَئِذٍ يَمُوجُ فِي بَعْضٍ وَّ نُفِخَ فِي الصُّورِ فَجَمَعْنَهُمُ جَمَعاً (الكهف : 100) اور (جب اُس کے پورا ہونے کا وقت آئے گا تو ) اُس وقت ہم انہیں ایک دوسرے کے خلاف جوش سے حملہ آور ہوتے ہوئے چھوڑ دیں گے اور بگل بجایا جائے گا تب ہم اُن (سب) کو اکٹھا کر دیں گے۔جیسا کہ آپ کو علم ہے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کے نشان کے طور پر موجود پیش گوئیاں گہرے معانی اور حکمتیں اور تعبیر میں رکھتی ہیں۔یاجوج ماجوج سے مراد آگ سے کام لینے والی قومیں ہیں۔جو ظاہر ہے روس اور امریکہ ہیں پہلے یہ اتنی ترقی یافتہ نہ تھیں۔اس عہد میں ان کی ترقی اور دُنیا پر چھا جانے کا انداز ایک دعویٰ کرنے والے کی صداقت کا اعلان ہے۔بچہ۔یہ باتیں اتنی گھلی گھلی اور صاف ہیں مجھے حیرت ہو رہی ہے کہ مسلمان علماء ان باتوں کو کیوں نہیں سمجھتے۔ماں۔اس لئے کہ ان کا نہ سمجھنا اور سمجھ کر آنکھیں بند کر لینا بھی آنحضرت ے کی پیشگوئی کے مطابق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کا ایک نشان صلى الله آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلّم نے فرمایا:- ” میری امت تہتر فرقوں میں منقسم ہو جائے گی جو سب آگ کے رستہ پر ہوں گے سوائے ایک کے۔ایمان دنیا سے اُٹھ جائے گا لیکن اگر وہ ثریا پر بھی چلا گیا تو پھر بھی ایک فارسی الاصل شخص اُسے واپس اُتار لائے گا۔“ بچہ۔میں نے پڑھا ہے کہ حضرت مسیح موعود فارسی الاصل تھے اور یہ بھی اُن کی سچائی کی ایک دلیل ہے۔لیکن ہر فرقہ یہ کہے گا کہ ہم بچے ہیں۔ماں۔اس کا جواب بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ہی دیا ہے۔آپ فرماتے ہیں اس جماعت کی پہچان یہ ہو گی کہ ” وہ میرے اور میرے اصحاب کے طریق پر ہوگی۔آپ اور آپ کے اصحاب کو دکھ دیے گئے۔اپنے مذہب کا نام خود رکھنے کا اختیار نہیں دیا گیا۔مذہب چھوڑنے کے لئے لالچ دی گئی خوفزدہ کیا گیا۔گھر جلائے گئے۔ترقی کے راستے روکے گئے مگر وہ ثابت قدم رہے اور تقوی میں ترقی کرتے رہے۔آپ نظریں دوڑائیں خود سوچیں اور ایسے حقائق جمع کریں کہ کون سا فرقہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلّم اور ان اصحاب کے طریق پر ہے۔بچہ۔میں نے مجالس عرفان میں بہت دفعہ اس پر گفتگوسنی ہے اور بہت اچھی طرح ثابت کر سکتا ہوں۔ماں۔شاباش بچے۔مجھے خوشی ہے احمدی بچے بہت سمجھدار ہوتے ہیں۔یہ