گلشن احمد

by Other Authors

Page 27 of 84

گلشن احمد — Page 27

52 51 احادیث 1 - اسْتَعِينُوا عَلَى الْحَوَائِجِ بِالْكِتُمَانِ مدد چاہو اپنی ضروریات پر راز داری کے ساتھ 2 - إِتَّقُو النَّارَ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ بچو دوزخ کی آگ سے اگر چہ کھجور کا آدھا حصہ دے کر 3- الدُّنْيَا سِجُنٌ لِلْمُؤْمِن وَ جَنَّةٌ لِلْكَافِرِ دنیا مومن کے لئے قید خانہ اور کافر کے لئے جنت ہے 4 - لا يَحِلُّ لِـمُؤْمِنِ أَنْ يَّهْجُرَ أَخَاهُ فَوْقِ ثَلَثَةِ أَيَّامٍ مومن کو نہیں چاہیے کہ وہ اپنے مومن بھائی سے تین دن سے زیادہ قطع تعلق کرے 5 - مَا قَلَّ وَكَفَىٰ خَيْرٌ مِّمَّا كَثُرَ وَالْهَى جو مال تھوڑا اور کافی ہو وہ بہتر ہے بہ نسبت اُس کے جو زیادہ ہو اور غافل کر دے۔6 - الرَّاجِعُ فِي هِبَتِهِ كَالرَّاجِعِ فِي قَيْنِهِ اپنی دی ہوئی چیز کو لوٹانے والا اُس شخص طرح ہے جو اپنی کی ہوئی تے واپس لوٹا دے 7 - النَّاسُ كَاسُنَانِ الْمُشْطِ تمام لوگ کنگھی کے دندانوں کی مانند ہیں۔8- إِنَّ مِنَ الشَّعْرِ لَحِكْمَةَ وَّ إِنَّ مِنَ الْبَيَانِ لَسِحُرًا بعض بعض شعر بڑے پر حکمت ہوتے ہیں۔اور بعض بعض تقریریں تو جادو ہوتی ہیں۔9 - عَفُو الْمُلُوكِ ابْقَاء لِلْمُلْكِ بادشاہوں کا معاف کر دینا ان کی سلطنت کی بقاء کا باعث ہوتا ہے۔ہیں 10 - مَا هَلَكَ امْرَءٌ عَرَفَ قَدْرَهُ نہیں ہلاک ہوا وہ آدمی جس نے پہچان لی اپنی حقیقت 11 - اَلْوَلَدُ لِلْفِرَاشِ وَ لِلْعَاهِرِ الْحَجَرُ بچہ عورت کے خاوند کا ہوتا ہے اور بدکار کے لئے پتھر بچہ 12 - حُبُّكَ الشَّيْءَ يُعْمِي وَيُصِمُّ تیرا کسی چیز سے محبت کرنا اندھا اور بہرہ کر دیتا ہے -13 - جُبلَتِ الْقُلُوبُ عَلَى حُبّ مَنْ أَحْسَنَ إِلَيْهَا وَبُغْضِ مَنْ أَسَاءَ إِلَيْهَا فطرت میں رکھی گئی ہے دلوں کی محبت اس شخص کی جو اُس کا محسن ہو اور بغض اس شخص کا جو کوئی بُرائی کرے اُن سے۔14- الشَّاهِدُ يَرَى مَا لَا يَرَاهُ الْغَائِبُ