گلشن احمد — Page 26
50 49 ایسا مددگار عطا فرما جو غالب اور قوت والا ہو۔(ترجمہ حضرت خلیفہ اسیح الرابع 10 مئی 1991ء خطبہ جمعه) 3- خدا تعالیٰ کی محبت حاصل کرنے کی دُعا اللَّهُمَّ إنِّي أَسْتَلْكَ حُبَّكَ وَ حُبَّ مَنْ يُحِبُّكَ وَالْعَمَلَ الَّذِي يُبَلِّغُنِي حُبَّكَ اللَّهُمَّ اجْعَلْ حُبَّكَ أَحَبَّ إِلَيَّ مِنْ نَفْسِى وَاَهْلِى وَ مِنَ الْمَاءِ الْبَارِدُ ( ترمذی کتاب الدعوات) اے میرے اللہ میں تجھ سے تیری محبت مانگتا ہوں اور اُن لوگوں کی محبت جو تجھ سے پیار کرتے ہیں اور اُس کام کی محبت (توفیق) جو مجھے تیری محبت تک پہنچا دے۔اے میرے خدا اپنی محبت میرے دل میں اتنی ڈال دے جو میری اپنی جان اپنے اہل و عیال ٹھنڈے پانی سے بھی زیادہ پیاری اور اچھی لگے۔4 - سید الاستغفار اللَّهُمَّ أَنتَ رَبِّي لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ خَلَقْتَنِي وَ أَنَا عَبْدُكَ وَأَنَا عَلَى عَهْدِكَ وَوَعَدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ اَعُوذُ بكَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ أَبُوءُ لَكَ بِنِعْمَتِكَ عَلَيَّ وَأَبُوءُ لَكَ بِذَنْبِي فَاغْفِرْلِی فَإِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلا أَنتَ۔( ترمذی کتاب الدعوات) اے اللہ تعالیٰ تو میرا رب ہے۔تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔تو نے ہی مجھے پیدا کیا اور میں تیرا بندہ ہوں۔اور میں حسب توفیق تیرے عہد اور وعدے پر قائم ہوں۔میں تیری پناہ چاہتا ہوں۔اس کام کی برائی سے جو میں نے کیا میں تیرے حضور تیری نعمتوں اور احسانوں کا اعتراف کرتا ہوں اور تیرے سامنے اپنے گناہوں کا بھی اقرار کرتا ہوں تو مجھے بخش دے۔کیونکہ تیرے سوا گناہوں کو کوئی نہیں بخش سکتا۔5- پاک صاف ہونے کی دُعا اللَّهُمَّ طَهِّرُ قَلْبِي مِنَ النِّفَاقِ وَ عَمَلِي مِنَ الرِّيَاءِ وَ لِسَانِى مِنَ الْكَذِبِ وَ عَيُنِى مِنَ الخِيَانَةِ فَإِنَّكَ تَعْلَمُ خَائِنَةُ الَّا عُيُنٍ وَمَا تُخْفِي الصُّدُور ( مشکوۃ المصابیح باب جامع الدعا) اے اللہ میرے دل کو منافقت سے پاک کر دے اور میرے عمل کو دکھاوے سے، میری زبان کو جھوٹ سے اور میری آنکھ کو خیانت سے۔کیونکہ تو آنکھوں کی چوری کو خوب جانتا ہے۔اور تو سینے کے رازوں سے خوب واقف ہے۔