گلشن احمد

by Other Authors

Page 15 of 84

گلشن احمد — Page 15

28 27 اس کے بعد خیبر کے مقام پر یہودیوں سے معرکہ ہوا۔جس میں یہودیوں کو بہت جانی نقصان اُٹھانا پڑا۔بچہ۔ایک خوشی کی بات یہ ہوئی کہ وہ لوگ جو ابتدائے اسلام میں حبشہ کی طرف ہجرت کر کے گئے مدینہ لوٹ آئے۔یہ 7 ہجری (628) کو واقعہ ہے۔وہ کتنے خوف کے دنوں میں گئے تھے اور واپسی اُس وقت ہوئی جب مسلمانوں کی ایک طرح حکمرانی تھی۔ماشاء اللہ۔ماں۔آپ کو یہ بھی یاد ہو گا کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلّم اپنے ساتھیوں کے ساتھ عمرے کے لئے تشریف لے گئے تھے جو نہیں ہو سکا تھا اُس کی قضا کا عمرہ ذی قعد 7 ہجری میں ادا کیا۔8 ہجری میں غزوہ موتہ ہوا اور 8 ہجری ماہ رمضان (بمطابق دسمبر 629) دس ہزار قدوسیوں کے ساتھ آفتاب رسالت مکہ کی طرف روانہ ہوا۔بچہ۔جب آپ مکہ سے تشریف لے گئے تھے تو آپ نے فرمایا تھا کہ ” مکہ تو مجھ کو تمام دنیا سے زیادہ عزیز ہے لیکن تیرے فرزند مجھے یہاں رہنے نہیں دیتے۔“ ماں۔اب آپ فاتح کی حیثیت سے مکہ تشریف لائے تھے مگر اللہ کی حمد کرتے ہوئے سر جھکائے ہوئے داخل ہوئے سب سے پہلے خانہ کعبہ میں تشریف لائے سواری پر سات بار بیت اللہ کا طواف کیا۔خانہ کعبہ میں رکھے ہوئے 360 بتوں کو ایک ایک کر کے چھڑی سے گراتے رہے اور ایک آیت پڑھتے رہے جس کا ترجمہ ہے حق آگیا ہے اور باطل بھاگ گیا اور باطل تو ہے ہی بھاگ جانے والا۔“ بچہ۔اور کفار مکہ کو جو جانی دشمن تھے معاف کر دیا۔ماں۔جی بیٹا۔یہ ایک عام معافی کا اعلان تھا لَا تَشْرِيْبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمِ آج کسی سے کوئی بدلہ نہیں لیا جائے گا۔آپ رحمتہ للعالمین تھے لاکھوں لاکھ درود وسلام ہو اُس محسن اسلام پر۔آپ کے اس حسنِ سلوک سے متاثر ہو کر بہت لوگ اسلام لائے۔آپ نے مکہ میں ایک اونچی جگہ بیٹھ کر بیعت لی۔بچہ۔سبحان اللہ۔اللہ پاک جس کو چاہتا ہے عزت عطا فرماتا ہے۔جس کو چاہے تخت شاہی پر بٹھا دیتا ہے تو جس کو چاہے تخت سے نیچے گرا دے کر کے خوار ماں۔میرا خیال ہے کہ آپ کو اُمہات المومنین یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلّم کی بیویوں کے نام بتا دوں۔آپ کی پہلی شادی حضرت خدیجتہ الکبری سے ہوئی تھی جن سے اللہ تعالیٰ نے آپ کو تین لڑکے اور چارلڑکیاں عطا فرمائیں۔دیگر ازواج مطہرات کے نام یہ ہیں۔حضرت عائشہ صدیقہ بنت ابو بکرؓ، حضرت سودہ بنت زمعہ، حضرت زینب بنت جحش حضرت اُمّ سلمہ ، حضرت حفصہ بنت حضرت عمر فاروق حضرت اُم حبیبہ، حضرت جویریہ حضرت صفیہ ، حضرت میمونہ ، حضرت ماریہ قطبیہ۔حضرت ماریہ قطبیہ کے بطن سے 8 ہجری ( مارچ، اپریل 630ء) میں حضرت ابراہیم پیدا ہوئے جو دو سال کے ہو کر فوت ہو گئے۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کو بڑا صدمہ ہوا آپ نے فرمایا وَ اللهِ إِنَّهُ لَنَبی۔خدا کی قسم میرا یہ بیٹا نبی ہے۔بچہ۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کتنا عرصہ مکہ میں رہے۔ماں۔صرف پندرہ دن مکہ اور طائف کے درمیان ایک جگہ ہے ”حنین“ اس میں قبیلہ ہوازن اور ثقیف کے جنگجو اور مغرور لوگ رہتے تھے۔انہوں نے فیصلہ کیا کہ ہم مل جائیں اور مسلمانوں کا زور توڑ دیں۔مکہ سے واپسی پر اُن سے مقابلہ ہوا جن میں