گلشن احمد

by Other Authors

Page 53 of 84

گلشن احمد — Page 53

104 103 ، ہیومینٹی فرسٹ میں مالی مدد کے ساتھ دنیا میں کسی جگہ انسان کو مشکل میں دیکھ کر فی سبیل اللہ خدمت اور مدد کرنے کا جذ بہ اُبھارا۔آپ کے خطبات ایک طرح سے سٹیئرنگ وھیل ہیں جن سے آپ ساری جماعت کو صحیح سمت پر رواں دواں رکھتے ہیں۔آپ کے دورے جماعت میں بھائی چارے ، یک جہتی اور خلوص و محبت میں عظیم الشان اضافے کر رہے ہیں۔اپنے خلیفہ کو سامنے پاکر دلوں میں جو محبت کے چشمے اُبلتے ہیں اور آنکھیں جو کیفیت کہہ رہی ہوتی ہیں الفاظ میں بیان نہیں ہوسکتا۔ان دوروں میں بیوت الذکر کے سنگ بنیاد اور افتتاح ، دیگر جماعتی پروگرام خاص طور پر سالانہ جلسے پھر ذیلی تنظیموں سے براہِ راست خطاب ، جماعت کی عمارات کے معائنے ، بچوں کے ساتھ کلاسز ، آمین کی تقاریب۔واقفین کو سے ملاقاتیں اور فیملی ملاقاتیں غرضیکہ رنگ بہار کا ہر روپ دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔مختلف ممالک میں صدور مملکت اور عمائدین سے ملاقاتیں دعوت الی اللہ کی نئی راہیں کھولتی ہیں۔2003 میں آپ نے جرمنی اور فرانس کا دورہ فرمایا۔2004 میں غانا ، بوکینا فاسو، بین ، نائیجیریا، جرمنی، ہالینڈ، کینیڈا، سوئٹزر لینڈ، بلجیم اور فرانس تشریف لے گئے۔2005 میں سپین ، کینیا ، تنزانیہ، یوگنڈا ، کینیڈا، یورپ، ڈنمارک ،سویڈن، ناروے، جرمنی اور ماریشس کی سرزمینوں نے قدم مبارک چومے۔2006 میں بھارت ،سنگا پور ،آسٹریلیا ، نبی، نیوزی لینڈ، جاپان بلجیم ، جرمنی ، ہالینڈ کی قسمت جاگی۔2007 میں بلجیم ، فرانس ، ہالینڈ ، جرمنی ،کینیڈا اور جرمنی کے سفر ہوئے۔خلافت خامسہ میں احمدیت میں 17 نئے ممالک شامل ہو چکے ہیں۔193 ممالک میں جماعت کا پودا لگ چکا ہے کل 3033 نئی جماعتوں کا اضافہ ہوا ہے۔3 M۔T۔A العربیہ کا اجراء اس دور کے خاص کارناموں میں شامل ہے۔طاہر ہارٹ انسٹی ٹیوٹ جیسا عظیم الشان منصوبہ شفا کے پھل تقسیم کر رہا ہے اور جماعت نے 27 مئی 2008 کو خلافت احمدیہ پر سو سال مکمل ہونے پر جو اظہار تشکر کیا رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔جب حضور انو رکی آواز کے ساتھ بیک وقت پوری دنیا گونج اُٹھی۔عہد وفا آج خلافت احمدیہ کے سو سال پورے ہونے پر ہم اللہ تعالیٰ کی قسم کھا کر اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ ہم (۔) اور احمدیت کی اشاعت اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام دنیا کے کناروں تک پہنچانے کے لئے اپنی زندگیوں کے آخری لمحات تک کوشش کرتے چلے جائیں گے اور اس مقدس فریضہ کی تکمیل کے لئے ہمیشہ اپنی زندگیاں خدا اور اس کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے وقف رکھیں گے اور ہر بڑی سے بڑی قربانی پیش کر کے قیامت تک اسلام کے جھنڈے کو دنیا کے ہر ملک میں اونچا رکھیں گے۔ہم اس بات کا بھی اقرار کرتے ہیں کہ ہم نظام خلافت کی حفاظت اور اس کے استحکام کے لئے آخری دم تک جدو جہد کرتے رہیں گے اور اپنی اولاد در اولاد کو ہمیشہ خلافت سے وابستہ رہنے اور اس کی برکات سے مستفید ہونے کی تلقین کرتے رہیں گے تا کہ قیامت تک خلافت احمد یہ محفوظ چلی جائے اور قیامت تک سلسلہ احمدیہ کے ذریعہ کی اشاعت ہوتی رہے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا