گلشن احمد

by Other Authors

Page 19 of 84

گلشن احمد — Page 19

36 35 کا منہ دیکھ سکیں میں جوان تھا اب بوڑھا ہوا مگر میں نے کوئی نہ پایا جس نے بغیر اس پاک چشمہ کے اس کھلی کھلی معرفت کا 66 پیالہ پیا ہو۔" اسلامی اصول کی فلاسفی۔روحانی خزائن جلد 10 ص 443,442) بچہ۔قرآن کریم پڑھنے کا بہترین وقت کون سا ہے؟ ماں۔قرآن کریم پڑھنے کا بہترین وقت نماز فجر کے بعد ہے۔اللہ پاک فرماتا ہے۔إِنَّ قُرْآنَ الْفَجْرِ كَانَ مَشْهُودًا (سورہ بنی اسرائیل :79) یقیناً فجر کا قرآن پڑھنا اللہ کے حضور پیش ہونے والی چیز ہے۔نماز کے لئے تو چڑھتے ، ڈوبتے اور سر پر سورج کے اوقات میں ممانعت ہے۔مگر قرآن کریم کے لئے کوئی ممانعت نہیں۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔وَاتْلُوهُ حَقَّ تِلاوَتِهِ انَا ءِ اللَّيْلِ وَانَاءِ النَّهَارُ (شعب الایمان بینی جلد دوم ص 350) بيقي قرآن کریم کی تلاوت کا جو حق ہے اس کے مطابق دن اور رات کے اوقات میں تلاوت کیا کرو۔بچه تلاوت کا حق کیا ہوتا ہے؟ ماں تلاوت کا حق یہ ہے کہ قرآن پاک بڑی محبت سے پوری توجہ سے پڑھا جائے الفاظ ٹھہر ٹھہر کر ادا کئے جائیں۔آواز نہ بہت بلند ہو نہ بالکل خاموش بلکہ سمجھ میں آنے والی آواز میں خوش الحانی سے حسین عمدہ اور درست ادائیگی کے ساتھ تلاوت کی جاوے۔تلاوت کے انداز میں خدا کے خوف کا تاثر ملتا ہو۔عام غزلوں ، نظموں کا سا انداز نہ ہو۔روزانہ ترتیب سے قرآن مجید پڑھا جائے۔ایسا نہیں کہ جہاں سے قرآنِ پاک کھولا جلدی جلدی پڑھ کر رکھ دیا۔قرآنِ پاک بہت تیز تیز نہیں پڑھنا چاہیے۔اس کے علاوہ ایسی جگہ جہاں آنا جانا لگا ہو کسی کی پشت ہو رہی ہو ، بار بار توجہ بے قرآن پاک پڑھنا درست نہیں۔میت کے لئے صفیں بچھا کر قرآن پڑھنا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین سے ثابت نہیں۔قرآن کریم پڑھنے والے کو ہی قرآن کا ثواب ہوتا ہے۔قرآن کریم زندوں کے لئے ہے قبروں پر قرآن کریم نہیں پڑھتے۔رکوع اور سجدے میں بھی قرآنی آیات نہیں پڑھتے۔تلاوت سننے والے بھی خاموشی سے سنیں۔حکم الہی ہے۔” جب قرآن پڑھا جائے تو اُسے غور سے سُنا کرو اور خاموش رہوتا کہ تم پر رحم کیا جائے۔“ (الاعراف : 205) قرآن پاک آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر غم کی حالت میں اُترا اسے خاص کیفیت ،غور اور تدبر سے پڑھنا چاہیے۔قرآن پاک کو سمجھنے اور اس پر غور کرنے کا کیا طریق ہے؟ ماں سب سے پہلے تو اپنی زبان میں قرآن پاک کا ترجمہ جاننا ضروری ہے اس کے بغیر قرآن کریم سمجھنا اور اس پر عمل کرنا ممکن نہیں۔پھر دل میں یہ یقین رکھنا کہ بچه قرآن خدا نما ہے خدا کا کلام ہے بے اس کے معرفت کا چمن نا تمام ہے اللہ پاک نے قرآن پاک کو بڑا آسان بنایا ہے۔مگر اس سے فیض وہی حاصل کر سکتے ہیں جو خدا کا خوف رکھنے والے ہوں۔غور سے پڑھیں بار بار پڑھیں۔اس کے مضامین پر سوچیں۔قرآن پاک میں یہ خوبی ہے کہ یہ اپنے مطالب خود واضح کرتا ہے۔قرآن پاک کا عربی متن پڑھنا ضروری ہے۔صرف ترجمہ پڑھنے سے ترجمہ پڑھنے کا تو ثواب ہوگا۔تلاوت قرآن پاک کا نہیں۔