گلدستہٴ خیال

by Other Authors

Page 86 of 173

گلدستہٴ خیال — Page 86

AY ہے اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو اللہ سب گناہ بخش دیتا ہے وہ بخشنے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب۔اپنی کتاب احمدیت یا حقیقی اسلام میں فرماتے ہیں : Islam rescues man from despair and tells him that he can, in spite of his errors and mistakes, attain to the purity of mind and conduct which is the highest goal of man۔It thus encourages him to make constant effort towards virtue and purity and enables him ultimately to arrive at his goal۔انسان کو چاہئے کہ وہ مسلسل کوشش کرتا رہے اگر وہ گر پڑے تو اٹھ کر دوبارہ جادہء ترقی پر روانہ ہو جائے ولیم گلیڈ سٹون بر طانیہ کے سابق وزیر اعظم نے کیا خوب کہا ہے کہ کونی شخص اس وقت تک بڑا یا نیک نہیں بنا جب تک کہ اس نے بہت بڑی فاش غلطیاں نہ کیں ہوں۔اگر ہم نیک اعمال سر انجام دیتے ہوئے غلطی کر جائیں تو ہمیں خود کو جھنجھوڑ کر دوبارہ مصروف ہو جانا چاہئے اور یہ مصمم ارادہ کرنا چاہئے کہ ہم ایسی غلطی دوبارہ نہ کریں گے دو ہزار سال قبل کے ایک مشہور رو من ادیب نے نیک آدمی کا خاکہ ان الفاظ میں کھینچا The greatest man is he who chooses right with the most invincible resolution; Who resists the sorest temptations from within and without; who bears the heaviest burdens cheerfully, who is calmest in storms, and the most fearless under menaces and frowns; whose reliance on truth, on virtue and on God is the most unfaltering۔خوب جان لو کہ صرف زور اور طاقت کے ذریعہ بڑے کام سر انجام نہیں دئے جاتے ہیں پہلوان دیکھو کتنے طاقت ور ہوتے ہیں لیکن استقلال اور ثابت قدمی سے ہی وہ چمپئین بنتے ہیں کامیابی صرف انکے قدم چومتی ہے جو آخر تک ثابت قدم رہتے ہیں۔ہمارا نصب العین دم واپسیں تک نیکی اور تقویٰ کا حصول ہو یہ قرآنی نصیحت ہمارے پیش نظر رہے فا استبقو الخیرات مختصر یہ کہ نیک زندگی کے حصول میں ثابت قدمی اور مستقل مزاجی بہت لازمی ہے