گلدستہٴ خیال

by Other Authors

Page 70 of 173

گلدستہٴ خیال — Page 70

میدان میں بھی تشنہ روحیں تنہائی میں رہ کر تقویت حاصل کرتی اور تازہ دم ہو جاتی ہیں اس کے بعد دعا مراقبہ یا مطالعہ کے ذریعہ اپنی روحانی پرورش کرتی ہیں زندگی میں بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے جب انسان کسی محبوب دوست کے ساتھ علیحدگی میں وقت گزارنے کا خواہش مند ہوتا ہے جب دو اشخاص کی موجودگی گراں بار گزرتی ہے اور تین افراد کی موجودگی ہجوم لگتی ہے اسی طرح بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ انسان کا پیارا ہندہ خدا کے ساتھ خلوت کو پسند کرتا ہے اور یہ وقت ایسا ہوتا ہے کہ اپنے رب کے ساتھ تنہائی کے لمحات کی قدر کرتا ہے۔شاعر نے تنہائی کی قدر کو کیسے خوبصورت انداز میں ان اشعار میں بیان کیا ہے تنہائی کے سب دن ہیں تنہائی کی سب راتیں اب ہونے لگیں ان سے خلوت میں ملاقاتیں بھیجیں بے مایہ سہی لیکن شاید وہ بلا بھیجی ہیں درودوں کی کچھ میں نے بھی سوغاتیں (جوہر)