گلدستہٴ خیال — Page 1
پیش لفظ میں جناب ذکر یا ورک کو داد دیتا ہوں کہ انہوں نے (آج کل کی مصروف زندگی میں سے) اپنے وقت اور محنت کو وقف کر کے میری کتاب گائیڈ پوسٹس کا اردو میں ترجمہ کرنے کے ساتھ میری زندگی کے نمایاں واقعات کو بھی پیش کیا ہے اسلام ایک عملی طرز حیات کا نام ہے جو انسان میں نیک خیالات پیدا کر نے ان کا تزکیہ کرنے حسن کلام اور اعمال صالحہ بجالانے پر محیط ہے تا انسان عجز و انکساری سے اپنے نفس کے اندر خدا کی تجلی پیدا کرے اور قرآن پاک کی خدائی تاثیر بھی اس کے ذریعہ ظاہر ہو اس کتاب میں میں نے ان اصولوں اور اخلاقی خوبیوں پر توجہ مرکوز کرنیکی کوشش کی ہے جنکے ذریعہ انسان متبرک زندگی گزار کے ساتھ اس سے لطف اندوز بھی ہو سکتا ہے۔بایں ہمہ میں اپنی خامیوں سے بھی بخوبی آگاہ ہوں آمین اللہ تعالیٰ روحانی امنگوں کے حصول میں اوپر لیجانیوالی پرواز میں ہماری نصرت فرمائے۔بشیر احمد آرچرڈ