گلدستہٴ خیال

by Other Authors

Page 23 of 173

گلدستہٴ خیال — Page 23

۲۳ جبکہ عداوت و کینہ کے خیالات سے ہمار ادماغ دھندلا اور سیاہ ہو جاتا ہے ابراهام لنکن جو امریکہ کا مشہور صدر ہو گزرا ہے اس کے بارہ میں کسی نے کیا خوب تعریفی کلمات کے ہیں۔اس کا دل اس دنیا سے بھی بڑا تھا مگر اس دل کے اندر کسی کی خطا کو یا د ر کھنے کا خانہ نہ تھا۔دوہزار سال قبل کے مشہور فلاسفر ارسطو نے فراخدل انسان کے اوصاف یوں بیان کئے ہیں۔( فراخدل مشخص) کم گو ہوتا ہے وہ آہستگی سے گفتگو کرتا ہے مگر اپنے خیالات کا اظہار کھل کر جرات سے کرتا ہے جب اس کو موقعہ ملے وہ زیادتی کو نظر انداز کر دیتا ہے وہ میاں مٹھو نہیں ہوتا۔وہ دوسروں کے بارہ میں بے وجہ باتیں نہیں کرتا۔وہ اس بات کی پرواہ نہیں کرتا کہ اسکی تعریف کے کلمات بولے جائیں وہ لوگوں پر بے وجہ اعتراض نہیں کرتا ہے وہ چھوٹی چھوٹی باتوں پر سر نہیں پیٹتا۔اور دوسروں کی مدد کا طلبگار نہیں ہوتا ہے جھگڑا کر نا فراخدل انسان کے لئے نہائت غیر معقول ہوتا ہے جھگڑا کرنا اسکی فطرت میں نہیں ہوتا مگر انسان ہو نیکی بناء پر اس سے بھی غلطیاں سرزد ہوتی ہیں اس صورت میں وہ خود منفعل ہو تا اور مستقبل میں محتاط رہتا ہے در حقیقت وہ لوگوں کا بھلا چاہتا ہے اور دوسروں کے بارہ میں دل میں برے خیالات یا احساسات نہیں رکھتا یہ بات ذہن نشین رکھیں کہ نیک دل انسان کسی کا بر انہیں چاہتا ☆☆