گلدستہٴ خیال

by Other Authors

Page 22 of 173

گلدستہٴ خیال — Page 22

۲۲ ایمان داروں کی طرف سے کینہ نہ پیدا ہونے دینا اے ہمارے رب آپ یقتا بڑے ہی شفیق اور رحمدل ہیں۔وہ شخص بہت ہی خوش قسمت ہے جس کا دل عداوت اور بغض سے پاک ہے۔۔کیونکہ ایسا شخص جنت میں امن اور سکون اور اسکی برکات کا مزہ یہاں بھی محسوس کر سکتا ہے ارشاد خداوندی ہے اِن المُتَّقِينَ فِى جَنْتِ وَ عَيُونِ أَدْخُلُوهَا بِسَلام آمِنِيْن وَ نَزَعْنَا مَا فِي صُدُورِهِم مِنَ غِلِ إِخْوَا نَّا عَلى سرر متقبِلین (سورة الحجر نمبر ۱۵ آیت ۴۵ تا ۴۸) بے شک اہل ایمان باغوں اور چشموں کے درمیان بہتے ہوں گے تم ان میں سلامتی اور امن کے ساتھ داخل ہو اور ان کے دلوں میں جو کینہ تھا ہم وہ سب دور کر دیں گے اور سب لوگ بھائی بھائی کی طرح (الفت سے ) ہیں گے اور تختوں پر آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے حضرت میر زاناصر احمد صاحب خلیفہ الیح الٹا لٹ" کے الفا ظ محبت سب کے لئے نفرت کسی سے نہیں اب کس قدر معنی خیز معلوم ہوتے ہیں فراخدل انسان کا دل نیکی سے معمور ہوتا ہے اس کے کردار میں بغض و عداوت ذرہ بھر بھی نظر نہیں آتے۔وہ دوسرے انسانوں کے ساتھ مثبت اور روشن پہلو کو اجاگر کرتا ہے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کیا خوب فرمایا ہے تمام قسم کی دشمنیاں اور حسد کو ترک کر دو سچا مسلمان کسی کے خلاف دل میں کینہ نہیں رکھتا ہے ہیں ہیں جو ہر قسم کا غصہ اور بغض نکال پھینکو جو دنیاوی اور نفس پرست خواہشات سے پیدا ہوتے ہیں او پر بیان کردہ مقولے روح افزا غذا کی مانند ہیں جنکو ہمیں خوب ہضم کر کے اپنی شخصیت کا حصہ بنا لینا چاہئے اگر ہم نے ایسا نہ کیا تو شاید ہم اطمینان قلب اس دنیا میں حاصل نہ کر سکیں اور آنے والی دنیا میں بھی ایک لمبے عرصہ تک اطمینان قلب نہ ملے کیونکہ ہماری روح ہماری دماغی کیفیت کے رنگ سے رنگین ہوتی ہے فراخدل اور فیاضانہ خیالات سے ہماری روح چمک اٹھتی ہے