گلدستہٴ خیال — Page 75
۷۵ پارسا لوگوں کے ساتھ گفتگو کرنے کو ترجیح دے سوائے نیک اور خوش سخت انسانوں کے کسی کو اپنا قریبی دوست مت بنابد نام لوگوں کو اپنے سے دور رکھ۔نیک نقار بر سنتا اور اچھی منفعت بخش باتیں سننا اپنی عادت بنا د نیکی سے پیار اور بدی سے نفرت کر تم جہاں کہیں بھی ہو کسی کو گندی بات اپنی موجودگی میں نہ کہنے دو اور نہ ہی تمہیں کوئی بہکا دے کہ تم فاجرانہ بات کہو خدا کے تمام احسانات پر اسکا اکثر شکر ادا کر انصاف قائم کرنے میں سخت اور صاف دل رہ۔غریبوں کی شکایات کو صبر سے سن اور تمام تنازعات میں جہاں تیرے فائدہ کا تعلق ہو اپنے مد مخالف کو اپنے فائدہ پر ترجیح دے تا آنکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے جو چیز تیری نہیں وہ اسکے مالک کو جلد لوٹا دے اگر معاملہ صاف ستھرا ہے تو دیر مت کر اگر معاملہ مشکوک ہے تو قابل اعتبار اشخاص اس کام کی چھان بین پر معمور کر جو اپنی رعایا کے تمام افراد کیلئے امن اور انصاف قائم کر نیکی کو شش کر اچھے منصف اور مجسٹریٹ تلاش کرنے میں پوری احتیاط کر جھوٹی قسمیں کھانے جوا کھیلنے۔شراب پینے اور ملحدانہ خیالات کے پر چار میں حتی المقدور پر ہیز کر۔حد سے زیادہ اخراجات نہ کر۔اور اپنی رعایا پر نا منصفانہ اور بھاری بوجھ نہ ڈال