گلدستہٴ خیال

by Other Authors

Page 21 of 173

گلدستہٴ خیال — Page 21

۲۱ سے آپ بری الذمہ قرار پائے مجسٹریٹ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے فرمایا کہ وہ جھوٹی شہادت کی وجہ سے جو با مقدمہ دائر کر سکتے ہیں مگر آپ نے فرمایا کہ آپ کو یہ ہر گز پسند نہیں اور یہ کہ آپ نے جھوٹے شخص کو معاف کر دیا ہے آنحضرت ﷺ کے بعد تاریخ میں فراخدلی میں کسی مسلمان کی اتنی تعریف نہیں کی جاتی جتنی سلطان صلاح الدین الیونی کی جس نے صلیبی جنگوں کے بعد عیسائیوں کی برتری فلسطین سے ہمیشہ کے لئے ختم کر دی مصر کے اس سلطان کے بارہ میں ایک مصنف نے لکھا ہے He was more gallant, more chivalrous and sincere than the Western kings And barons who rode against him in the second and third crusades۔He was Also a better warrior۔During his life time there was no man equal to him in The breadth, scope, and depth of his honor and vision۔(Saladin - A Man for All Ages - By L Paine) وہ ان مغربی بادشاہوں اور نوابوں کی نسبت زیادہ جرأت مند۔بہادر۔اور مخلص تھا جو دوسری اور تیسری صلیبی جنگوں میں اس کے خلاف برد آزما ہوئے (اے مین فار آل ایجز۔ایل پین ) سلطان صلاح الدین نے خود اپنے بارہ میں کہا۔میں جو اتنا عظیم انسان ہوں میں نے یہ پوزیشن لوگوں کے دل جیت کر حاصل کی ہے میں نے کسی کے خلاف دل میں برے خیالات کو جگہہ نہ دی کیونکہ موت سے کسی کو فرار نہیں ہے۔ہم میں سے کتنے ہیں جو یہ کہہ سکیں کہ ہم نے کسی شخص کے خلاف دل میں برے خیالات کو جعبہ نہیں دی۔فراخدلی اور انتقام ایک دل میں ہر گز نہیں سما سکتے۔غصہ - حد - شک۔غیبت بدظنی اور تمام ایسے بڑے احساسات نہ صرف دماغ بلکہ جسم اور روح کو بھی زہر آلود کر دیتے ہیں ان احساسات کی وجہ سے ہی نفرت۔جھگڑا۔اور نا موافقت جنم لیتے ہیں اللہ تبارک تعالی کی پیاری کتاب میں ارشاد ہوا ہے وَلَا تَجْعَل فِي قُلُوتِنَا غلا لِلَّذِينَ آمَنُوا رَبَّنَا إِنَّكَ رَوف الرّحيم (سورة الحشر نمبر ۵۹ آیت نمبر ۱۱) اور ہمارے دلوں میں