گلدستہٴ خیال — Page 156
۱۵۷ کتاب عظیم زندگی سے واقف ہے اسکی کیا وجہ ہے جب میں نے جوابا کہا کہ اسکی وجہ یہ ہے کہ یہاں آپکا سب سے بڑا پروموٹر اور سیلز مین جناب عبد الرحمن دہلوی صاحب ہیں تو آپ بہت محظوظ ہوئے۔نماز کی ادائیگی کے بعد آپ نے کتاب لائف سپریم پر میرے نام یہ پیغام تحریر فرمایا۔May Allah reward you for your services to Islam and the Urdu translation of this book۔Bashir Ahmad Orchard 17۔9۔97 اگلے سال آپ سے ملاقات امریکہ کے پچاسویں جلسہ سالانہ پر واشنگٹن میں جون ۹۸ء میں ہوئی جب میں نے عرض کیا کہ میں کتاب گائیڈ پوسٹس کا ترجمہ کر رہا ہوں تو آپ نے خوشی کا اظہار فرمایا۔پھر جولائی ۱۹۹۹ میں آپ سے ملاقات بر طانیہ کے جلسہ سالانہ پر ہوئی۔جب میں نے آپ کو بتلایا کہ ترجمہ مکمل ہو چکا ہے صرف اصل اردو حوالہ جات کے تلاش کرنے میں مشکل ہے تو آپ نے معذرت پیش کی اور فرمایا کہ یہ مضامین بہت عرصہ قبل لکھے تھے اور مختلف رسالوں سے حوالے لئے تھے اس لئے وہ اس معاملہ میں زیادہ مدد نہیں کر سکتے میں نے اس ماہ جب آپکو خط کے ذریعہ کچھ سوالات پوچھے تو آپ نے جوابا لکھا کہ میں ان کے جوابات دینے کا زیاده خواہش مند نہیں ہوں۔اس کتاب میں شامل تصاویر آپنے مرحمت فرمائیں مگر ساتھ یہ بھی لکھا کہ میں تصویر اتر دوانیکا زیادہ متمنی نہیں ہوتا اور نہ ہی میں اسکی زیادہ پرواہ کرتا ہوں آرچرڈ صاحب اس وقت لندن میں مقیم ہیں اور زیادہ وقت اپنی اہلیہ کی تیمار داری میں گزارتے ہیں اللہ کریم انکی اہلیہ صاحبہ کو مکمل شفا عطا فرمائے آمین۔اسکے ساتھ ساتھ آپ احمد یہ ٹیلی ویژن پر بھی چوں کے پروگراموں میں شرکت کرتے ہیں یہ پروگرام بہت دلچسپ ہوتے ہیں۔مطالعہ کتب کے آپ بہت رسیا ہیں مذہب اسلام سے آپکا تعارف اسلامی اصول کی فلاسفی سے ہوا تھا اور اب تک آپ اسکا مطالعہ تقریبا ۵۰ مرتبہ کر چکے ہیں واقعی آپ روشنی کا مینار ہیں مجھے امید ہے کہ قارئین اس کتاب کو مفید پائیں گے اللہ کریم ہم سب کو سیدھے راستہ پر ہمیشہ گامزن رکھے جن دوستوں نے اس کتاب کی اشاعت میں کسی طرح بھی تعاون فرمایا میں انکا نہ دل سے ممنون احسان ہوں بلخصوص اپنی بیٹر ہان کا جب وہ مجھ سے بات کرنا چاہتی تھیں مگر مجھے کمپیوٹر کے سامنے محو خیال دیکھ کر خموش رہیں تا کہیں میرے خیالات کی ٹرین پڑی سے نہ اتر جائے۔آئیے ہم سب اس کتاب میں بیان کردہ مضامین اور پند و نصائح کو مشعل راہ بنا کر اپنی زندگیوں کو دونوں جہانوں کیلئے سنوار ہیں۔ربنا آتنا في الدنيا حسنة وفي الآخرة حسنة وقنا عذاب النار محمد زکریا وری کی۔عفی عنہ کنکش کنیدال فروری ۰۲۰۰۰