گلدستہٴ خیال

by Other Authors

Page 120 of 173

گلدستہٴ خیال — Page 120

قابض ہو گئے اور آپ نے ایڈاں رساں لوگوں کو معاف کر دیا آپ نے فی الواقعہ عملی رنگ میں اس بات کا مظاہرہ کیا محبت سب کے لئے نفرت کسی سے نہیں ابتدائے آفرینش سے ہی تمام خدائی مذاہب نے یہ تعلیم دی ہے کہ ایک دوسرے سے محبت کرو تین ہزار سال قبل خدائے ذوالجلال نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کو حکم دیا کہ اعلان کرو رو Thou shalt love thy neighbour as thyself۔تم اپنے ہمسایہ سے اس طرح محبت کرو جس طرح خود سے یہی منادی نہ صرف حضرت عیسی علیہ السلام نے دی بلکہ انہوں نے اپنے دشمن سے بھی پیار کر نیکی تلقین کی آپ نے فرمایا : 5:44 But I say unto you, love your enemies ( Mathew میں تمہیں نصیحت کرتا ہوں کہ اپنے دشمنوں سے الفت سے پیش آؤ۔نئے عہد نامہ میں ایک اور جگہہ آیا ہے : (4:7 Let us love one another ) 1 John آئیں ہم ایک دوسرے سے محبت والفت سے پیش آئیں کتاب منیر میں بچے مسلمانوں کو دوست اور بھائی کہا گیا ہے نیز یہ تلقین کی گئی ہے کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ امن و آشتی سے رہیں اولئِكَ بَعضُهم أولياء بعض ( ۸ : آیت ۷۳) ان میں سے بعض بعض کے دلی دوست ہیں۔پھر سورۃ الحجرات میں ذکر ہوتا ہے۔اِنَّمَا الْمُؤْمِنونَ اخوة (۴۹) آیت (۱۱) قیا مومن آپس میں بھائی بھائی کی مانند ) ہیں ایک دوسرے کی عزت کرنا در اصل امن اور آشتی کے قیام کی بنیادی اینٹ ہے فرقان مجید میں اس کیلئے خاص ہدایات ہیں اور کینہ پروری اور غیر مہذب - کج اخلاق رویہ کو سختی سے منع فرمایا ہے : ارشاد ہوتا ہے : يَا أَيّهَا الذِينَ آمَنوا لَا يَسخَر قَومَ مِن قَومٍ عَسَى أَن يَكُو نوا خَيْرًا مِنْهُم وَلاَنِسَاء مِن نِسَاءٍ عَسَى أَنْ يَكُن خَيْرًا مِنْهُنَّ وَلَا تَلْمِزُوا أَنفُسَكُم وَلَا تَنَا بَزْوا با الالقاب ہ اے مومنو کوئی قوم کسی قوم سے اسے حقیر سمجھ کر نہی مذاق نہ کرے ممکن ہے کہ وہ ان سے اچھی ہو اور نه (کسی قوم کی ) عورتیں دوسری ( قوم کی ) عورتوں کو حقیر سمجھ کر ان سے ہنسی ٹھٹھا کیا کریں۔ممکن ہے کہ وہ ( دوسری قوم یا حالات والی) عور تیں ان سے بہتر ہوں اور نہ تم ایک دوسرے پر طعن کیا کرو اور نہ ایک دوسرے کو برے ناموں