گلدستہٴ خیال — Page 113
عیسائی : میں اس چیز کو اتنی سنجیدگی سے نہیں لیتا کیونکہ Revised Version کے متر همین یونانی بائیبل کے مطابق ترجمہ کرنیکی کوشش کر رہے تھے مسلمان : محترم بات ترجمہ کر نیکی نہیں بلکہ اصل متن میں سے ارادہ بہت سارے پیراگراف نکالنے کی ہے ایسی کتاب میں سے جو خدا کا کلام سمجھی جاتی تھی پھر یونانی بائیبل کی اصل زبان نہیں ہے اور نہ ہی یہ مسیح کی زبان تھی وہ گفتگو عبرانی میں کرتے تھے پھر مسیح کی اصل زبان میں کوئی ایک بھی مخطوطہ محفوظ نہیں ہے عیسائی : اگر یہ مان بھی لیا جائے کہ نئے عہد نامہ میں اضافے کئے گئے ہیں لیکن پھر بھی اسکی روح تو بر قرار رہتی ہے جیسا کہ انجیل مقدس کے تمام لکھنے والے اس بات پر متفق ہیں کہ مسیح کا مقبرہ خالی تھا مسلمان : لاریب انجیل کے لکھنے والے حواریوں نے یسوع مسیح کے صلیب پر چڑھائے جانے۔قبر میں جانے۔اور اٹھنے کے بارہ میں واقعات کو قلم بند کیا ہے لیکن واقعہ بیان کرنے والے اشخاص کے غیر مسلم اور غیر مصدق ہونے کے باعث حقائق اور بے بنیاد باتوں کو باہم جوڑ دیا گیا ہے بعض کہانیوں اور واقعات کے بیان کرنے میں متضاد باتوں سے یہ بات عیاں ہوتی ہے عیسائی : سڑک پر حادثہ کی رپورٹ لکھتے ہوئے کوئی دور پو رٹر ایک جیسی اخباری رپورٹ نہیں لکھتے ہیں ہر صحافی ہونے والے واقعہ اور منظر کو اپنے اپنے رنگ میں بیان کرتا ہے لیکن وہ تمام اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ حادثہ ہوا ہے مسلمان : میں آپ سے اتفاق کرتا ہوں کہ اخباری رپورٹیں تفصیل میں جا کر الگ ہوتی ہیں لیکن چونکہ آپ کا دعویٰ یہ ہے کہ انجیل کے لکھنے والے خدا کی رہ نمائی میں اسے لکھ