گلدستہٴ خیال

by Other Authors

Page 94 of 173

گلدستہٴ خیال — Page 94

۹۴ دیا گیا ہے سو اس آیت میں بھی صاف لفظوں میں فرمایا کہ خدا تعالٰی کے نیک بندے غم اور خوف کے وقت خدا سے الہام پاتے ہیں اسلامی اصول کی فلاسفی - صفحه ۱۷۸ یقین محکم رکھنے والا مسلمان ان آزمائشی حالات میں خدا کی پوشیدہ برکات کو تلاش کرتا ہے تا وہ کڑے وقت میں خدا کی نصرت اور تائید الہی کو اچھے رنگ میں استعمال میں لا سکے وہ ان کڑے حالات میں یوں سفر کرتا ہے جیسے تلاطم خیز سمندر میں کوئی بحری جہاز سکون سے سفر کر کے اپنا اچھا اور مفید ہونا ثابت کرتا ہے وہ مایوسی کا شکار نہیں ہو تا بلکہ اپنے مذہب پر ثابت قدم رہتا ہے اور خدا کے الفاظ جو قرآن مجید میں آئے ہیں انکو گنگناتا ہے اور انپر غور کر کے لطف اندوز ہوتا ہے : ان الذينَ قَالُو رَبَّنَا اللَّهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَنْزَلَ عَلَيْهِم المَلَائِكَةِ أَلَا تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَابْشِرُوا بِالجَنَّتِهِ التِي كُنتُم تُوعَدُونَ۔نَحْنُ اَولِيَا وَكمْ فِي الحَيَوةِ الدنيا وفى الآخِرَةِ وَلكمْ فِيهَا ما تشتهى أَنفُسُكُمُ وَ لَكُمْ فِيهَا مَا تَدعونَ۔نُزُلاً مِن غَفور رحیم ۵ ) سورۃ ۴۱ آیت ۳۳ (۳۱) وہ لوگ جنہوں نے کہا اللہ ہمارا رب ہے پھر مستقل مزاجی سے اس عقیدہ پر قائم رہے انپر فرشتے اتریں گے یہ کہتے ہوئے کہ ڈرو نہیں اور کسی پہلی غلطی کا غم نہ کرو۔اور اس جنت کے ملنے سے خوش ہو جاؤ جس کا تم سے وعدہ کیا گیا تھا۔ہم دنیا میں بھی تمہارے دوست ہیں اور آخرت میں بھی دوست رہیں گے اور اس (جنت) میں جو کچھ تمہارا جی چاہیگا تم کو ملے گا اور جو کچھ تم مانگو گے وہ بھی اس میں ملے گا۔یہ مٹنے والے (اور ) بے انتا کر م کرنے والے خدا کی طرف سے مہمانی کے طور پر ہوگا ه انسان کا امتحان مختلف طریقوں سے اسکی اصلاح اور ترقی کے لئے لیا جاتا ہے یہ امتحانات روحانی طاقت کے بڑھانے میں محمد ثابت ہوتے ہیں جو لوگ صراط مستقیم پر چلنا چاہتے ہیں انکو نا مساعد حالات کا صبر اور استقلال کے ساتھ سامنا کرنا ہو گا یوں وہ ان ناگزیر حالات کو روحانی ہیروں اور بیش قیمت جواہرات میں تبدیل کر لیں گے