گلدستہٴ خیال

by Other Authors

Page 74 of 173

گلدستہٴ خیال — Page 74

۷۴ نصیحت ہے غریبانہ فرانس کے بادشاہ لوئیس نے ۱۲۷۰ء سے لیکر ۱۳۲۶ء تک راج کیا بلا شبہ وہ فرانس کے تخت حکومت پر بیٹھنے والا سب سے نیک فرماں روا تھا اسکی نہایت قابل تقلید صفت انکساری تھی اسکی موجودگی میں اگر کوئی فردمنہ سے غیر مناسب لفظ نکالتا تو وہ اسکو اپنے دربار سے ہمیشہ کے لئے دربدر کر دیتا تھا جب وہ بستر مرگ پر تھا تو اسنے اپنے بڑے بیٹے فلپ کو نیک ہدایات کا تحریری پروانہ دیا جو اسنے خود لکھا تھا۔یہ ہدایات استقدر نصیحت آموز اور وجد آفریں ہیں کہ انسان خواہ کسی بھی عقیدہ سے تعلق رکھتا ہو یہ سب کے لئے گراں قدر ہیں ان پند و نصائح میں سے چند ایک یہاں بیان کی جاتی ہیں : میرے بیٹے خدا سے محبت اپنے ہر فعل میں سب سے بالا رکھ ہجائے کوئی گناہ کرنے کے ہر قسم کی اذیت جھیلنے کے لئے ہر وقت تیار رہ۔جب تم کسی بیماری یا تکلیف میں مبتلا ہو تو خدا کا مشکور ہندہ بن کر اس کو جرأت سے برداشت کر یہ سمجھ کر کہ چونکہ تو نے خدا کی صحیح خدمت نہ کی اس لئے تو اس سے زیادہ مصیبت کا حقدار تھا خوب جان لے کہ آزمائشیں تیرے لئے منافعت کا ذریعہ ہیں۔ثروت میں خدا کا شکر عاجزانہ طور پر ادا کر اور ڈر کہ کہیں تیرا غرور خدا کی ان نعمتوں کا غلط استعمال نہ کرے تا وہ ذرائع جن سے تجھے اپنے آپکو بہتر بنانا تھا کہیں وہ خدا کی ناراضگی کا موجب نہ ہو جائیں ا غریب لوگوں سے فیاضی۔رحمدلی اور خوش خلقی سے پیش آ۔انکی ضروتوں کو پورا کر اور انکی حتی المقدور اعانت کر